)ٹی اینڈ ٹی آبپارہ ھاوسنگ سوسائٹی رائے ونڈ روڈ میں جشن آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر)ٹی اینڈ ٹی آبپارہ ھاوسنگ سوسائٹی رائے ونڈ روڈ میں جشن آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا,تفصیلات کے مطابق
انتظامی کمیٹی ٹی اینڈ ٹی ابپارہ ھاوسنگ سوسائٹی نے 14 اگست جشن ازادی کے حوالے سے مین گروانڈ میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا جس میں سوسائٹی کے رہائشیوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی
جشن آزادی کی تقریب میں معصوم بچوں بچیوں نوجوانوں اور بزرگوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ شریک ھوئے
پاکستان زندہ باد قائد اعظم زندہ باد کے نعرے بلند کئے
تقریب کا اغاز ٹی اینڈ ٹی تائیکواونڈ کلب کے ایک کھلاڑی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا
اہلیان سوسائٹی نے صدر رانا اکمل خان، جنرل سیکٹریری سید فرمود احمد شاہ، پروفیسر ڈاکٹر عامر ریاض بھٹہ ، میاں ادریس ، شہزاد بھٹہ، ملک عبد الرسول کھوکھر پیر ناصر، ذوالفقار احمد زرگر ،راشد سیلم منہاس، ملک طارق و دیگر مہماناں گرامی نے بچوں کے ساتھ مل کر پرچم کشی کی اور قومی ترانہ پڑھا
بچوں نے ملی نغمے پیش کئے جن کو شائقین نے بے حد سراہا
ٹی اینڈ ٹی تائیکوانڈو کلب کے کھلاڑیوں نے اپنے کوچ راشد سیلم منہاس کی قیادت میں تائیکوانڈو یونیفارم پہن کر تقریب میں بھر پور شرکت کی
صدر رانا اکمل خان نے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے تقریب کے تمام معزز شرکاء بچوں سمیت تمام اہل وطن کو آزادی کی 76 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ھم خوش قسمت ھیں کہ آج ھم ایک آزاد اسلامی ملک پاکستان میں سانس لے رھے ھیں آزادی ایک بہت بڑی نعمت ھوتی ھے آزادی پانے کے لیے ھمارے بزرگوں نے قائد اعظم علامہ اقبال سر سید خان لیاقت علی خان و دیگر لیڈروں کی قیادت میں بے شمار قربانیاں دی جس کے نتیجے میں 14 اگست 1947 میں پاکستان کے نام سے ایک آزاد ریاست وجود میں آئی
ماہر تاریخ دان پروفیسر ڈاکٹر عامر بھٹہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک جنت نظیر خطہ ھے جس میں سال بھر پانچ خوبصورت موسم اپنی بہار دکھاتے ہیں بلند و بالا پہاڑ،ندی نالے دریاؤں جھیلیں صحرا ریگستان مختلف معدنیات تیل وگیس کے وسیع ذخائر دنیا کا سب بڑا ساحل سمندر مختلف مزیدار پھل سبزیاں دستیاب ھوتیں ھیں ڈاکٹر عامر بھٹہ نے مزید کہا کہ آج آزادی مناتے ھوئے ھمیں تحریک آزادی کے گمنام ہیروز کو یاد کرنا چاھیے جہنوں نے انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کے لیے طویل جدوجہد اور اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے
پروفیسر شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے اہل وطن کو 76 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج پوری قوم پورے جوش و جذبے کے ساتھ جشن آزادی منا رھی ھے انہوں نے کہا کہ آزادی کی قدر مقبوضہ کشمیر فلسطین و دیگر اقوام سے پوچھیں جو اپنی آزادی کی جنگ لڑ رھے ھیں ھمیں ھر وقت اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ آج ھم آزاد فضاؤں میں مادر پدر آزاد زندگی بسر کر رھے ھیں
اہلیان ٹی اینڈ ٹی سوسائٹی نے رانا اکمل خان ،سید فرمود احمد،ملک طارق و دیگر انتظامی کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کا اہتمام کیا ۔
=============================