)پی ایم اے لاہوکے زیراہتمام 76 واں یوم آزادی روائتی جوش و جذبہ اور اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر)پی ایم اے لاہوکے زیراہتمام 76 واں یوم آزادی روائتی جوش و جذبہ اور اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ ڈاکٹر برادری وطن عزیز کی سالمیت، ترقی اور خوشحالی میں اپنی ذمہ داریاں ہمیشہ کی طرح احسن طریق سے پوری کرے گی۔
پی ایم اے لاہور کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے پرچم کشائی کی۔ جبکہ ڈاکٹر تنویر انور، ڈاکٹر عظیم الدین زاہد، پروفیسر ڈاکٹر شاہد ملک، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،ڈاکٹر کامران سعید، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق، ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹر نادر خان، ڈاکٹر محمد صادق،ڈاکٹر کامران احمد، ڈاکٹر سلمان کاظمی اور ممبران مجلس عاملہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
پرچم کشائی کے بعد ایک خصوصی تقریب میں آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ملکی سالمیت کیلئے دعا کی گئی۔
============================