)یوم آزادی کے موقع پر لاہورپریس کلب اور صحافی کالونی میں خصوصی تقریبات

لاہور(جنرل رپورٹر )یوم آزادی کے موقع پر لاہورپریس کلب اور صحافی کالونی میں خصوصی تقریبات,تفصیلات کے مطابق
لاہورپریس کلب اور صحافی کالونی کے مین پارک میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں ۔ لاہورپریس کلب میں یوم آزادی کی خوشی میں جشن آزادی برنچ کا اہتمام کیا گیا ۔ جشن آزادی برنچ میںلاہور کے روائتی دیسی کھانوں بونگ ، مرغ چنے ، انڈہ چنے، پٹھورے ،حلوہ،چائے ،دہی کی لسی اور سپیشل تلوں والے نان /کلچوں سے معزز ممبران اور ان کی فیملیز کی تواضع کی گئی جبکہ صحافی کالونی میں پرچم کشائی کی تقریب میں صدراعظم چوہدری نے آزادی کیک کاٹا اس موقع پر پی ایچ اے کے سپروائزرسبطین شاہ نے خصوصی شرکت کی اور پارک میں پودے بھی لگائے گئے۔ لاہور پریس کلب اور صحافی کالونی میںپرچم کشائی کی تقریبات میں صدر اعظم چوہدری ، سینئر نائب صدر شاداب ریاض ، نائب صدر ظہیر احمد بابر ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد ، ممبران گورننگ باڈی عالیہ خان ، محمد کلیم ، صحافی کالونی مینجمنٹ کمیٹی سمیت صحافیوں او ر صحافی کالونی کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملک و قوم کی ترقی ، خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
====================================