کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان میں یوم آزادی کے حوالہ سے تقریب کاانعقاد صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی مہمان خصوصی شرکت


لاہور(مدثر قدیر)کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان میں یوم آزادی کے حوالہ سے تقریب کاانعقاد صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی مہمان خصوصی شرکت جبکہ پریزیڈنٹ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان، پروفیسر خالد مسعود گوندل، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، پروفیسر بلقیس شبیر، پرو وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر کامران خالد خواجہ اور کالج کے دیگر کونسلرز کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔
اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا اور ملکی سلامتی، یکجہتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ بعد ازاں پاکستان کی 76ویں سالگرہ کی مناسبت سے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے تقریب کے شرکاء کے ساتھ مل کر یوم آزادی کا کیک کاٹا ۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل ریزیڈنسی پروگرام پروفیسر محمود ایاز ، ڈائریکٹر جنرل میڈیکل ایجوکیشن پروفیسر عامر زمان خان، ڈائریکٹر جنرل کنٹرولر ایگزامینیشن پروفیسر ابراراشرف، ،سئینیر کالج کونسلر پروفیسر محمد طیب اور کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی سینئر قیادت ، فیکلٹی، طلباء اور عملہ نے شرکت کی۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملک کہ باقی سنٹر کے نمائندگان سے بھی خطاب کیا اور ملک اور بیرون ملک میں موجود کالج کے ہر سینٹر میں منعقدہ تقریب پرچم کشائی کو سراہا ۔
ہریزیڈنٹ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اپنے خطاب میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مضبوطی سے کھڑے رہنے اور یکجہتی سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کالج کا ہر فرد اور ہر شہری ملک کی ترقی کے لیے انتھک محنت نہیں کرے گا، علامہ اقبال کا خواب پورا نہیں ہو گا۔
تقریب کے آغاز میں کراچی سے پروفیسر خالد اشرفی ،پروفیسر مسرور احمد اور پروفیسر ارشاد وحید نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
کوئٹہ سے کالج کی وائیس پریزیڈنٹ پروفیسر عائشہ صدیقہ نے جشن آزادی پر مبارکباد دیتے ہوے کہا کے ہمیں اپنے آباؤاجداد کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے ۔
اسلام آباد سے پروفیسر شعیب شفیع نے کالج کی بہترین کارکردگی پر سب کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم
اور وزیر صحت پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے سی پی ایس پی کو ایک مثالی ادارہ قرار دیا اور میڈیکل پروفیشن میں درس و تدریس کے اعلٰی معیار کو قائم رکھنے کے لیے سی پی ایس پی کی خدمات کو مشعل راہ قرار دیا۔
========================