ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر سلمان کاظمی نے میو ہسپتال میں نصب دل کے مریضوں کے تھلیم سکین ٹیسیٹ کی مشین کو ٹھیک نہ کرنے پر نجی کمپنی Digionics کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو خط لکھ دیا

لاہور(مدثر قدیر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر سلمان کاظمی نے میو ہسپتال میں نصب دل کے مریضوں کے تھلیم سکین ٹیسیٹ کی مشین کو ٹھیک نہ کرنے پر نجی کمپنی Digionics کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو خط لکھ دیا جس کے مندرجات کے مطابق میو ہسپتال کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 2016 میں 5کروڑ کی لاگت سے گیما کیمرا مشین نصب کی گئی تھی، جو د ل کے مریضوں کے تھیلیم سکین کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔ اس مشین کو نصب کرنے والی کمپنی نے اس میں مطلوبہ سوفٹ وئیر جن کی قیمت 10 ہزار ڈالر تھی وہ انسٹال نہیں کیے۔جس کی وجہ سے دل کے مریضوں کے تھیلیم سکین نہیں ہوسکتے ۔اس حوالے سے اٹامک انرجی یونٹ میں ہسپتال ، جوکہ سینم سنٹر کے میں سے میو ہسپتال میں قائم ہے ، ان کی ٹیم میں بھی اس مشین کا معائنہ کیا، انہوں نے بھی بتایا کہ اس مشین میں ایک سوفٹ وئیر انسٹال نہیں کیا گیا،جس کے سے یہ مشین مریضوں کے سکین کر سکتی وہ موجود نہیں، ان کے مطابق بھی اس سوفٹ وئیر کی قیمت 10 ہزار ڈالر تھی۔اس حوالے سے ہسپتال کی انتظامیہ متعلقہ کمپنی سے بار بار گزارش کر رہی ہے کہ اس مشین کوٹھیک کیا جائے ،لیکن کمپنی مشین ٹھیک کرنے سے انکار کر رہی ہے۔گزشتہ دنوں وزیر صحت کی جانب سے ایک اجلاس منقد کیا گیا ، جس میں کمپنی کو الٹی میٹم بھی دیا گیا ، لیکن متلقہ کمپنی مشین ٹھیک کرنے سے انکاری ہے۔ لہذا آپ سے التماس کی جاتی ہے کہ Digionics PVT LTD کی انتظامیہ کو طلب کرنے کاروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ تھیلیم سکین مشین کا معاملہ حل ہوسکے. اس موقع پر انھوں نےواضح کیا کہ وزیر صحت کی جانب سے کیے گئے اجلاس کی کاروائی اور منٹس کاپی ساتھ لف ہے جس میں متلقہ کمپنی کا پتہ بھی موجود ہے۔
=========================