آصفہ بھتو زرداری کراچی کے حلقے لیاری اور لاڑکانہ سے الیکشن لڑیں گی


پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں بی بی آصفہ بھتو زرداری کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق
آصفہ بھتو زرداری
کراچی کے حلقے لیاری اور لاڑکانہ سے الیکشن لڑیں گی

پی پی پی کی مرکزی مجلس عاملہ نے مارچ میں ہی فیصلہ کیا اور انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کر دیں۔

انہوں نے سیاسی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

=====================

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو چار ماہ میں وزیراعظم بن جائیں گے۔

دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک ویژنری لیڈر تھے، سی پیک کا آئیڈیا آصف زرداری نے دیا تھا، ذوالفقار علی بھٹو نے چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیا تھا، سی پیک کا مقصد صرف سڑکیں بنانا نہیں تھا، سی پیک میں صرف سڑکیں اور پاور سیکٹرمیں سرمایہ کاری نہیں تھی، سی پیک میں انڈسٹریز بھی ہیں جن سے روزگار ملے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں زرمبادلہ کے مسائل ہیں، 6 منظور ہونے والے اکنامک زونز میں سے ایک دھابیجی بھی تھا۔ دھابیجی اکنامک زون کی تکمیل سے ٹھٹھہ صنعتی شہر بن جائے گا، ترقی کرتے کراچی کے خلاف سازش ہورہی ہے۔