بارشی پانی سے بھرے ھوئے گروانڈ ڈینگی مچھر کی افزائش گائیں


رپورٹ ۔۔۔۔بیورو چیف
بارشی پانی سے بھرے ھوئے گراؤنڈ و نشیبی علاقے ڈینگی مچھر کی افزائش گاہیں بن چکی ھے
ڈی جی ایل ڈی اے ، ڈی جی واسا لاھور و رانا اکمل خان صدر ٹی اینڈ ٹی آبپارہ سوسائٹی رائے ونڈ روڈ لاھور سے مطالبہ ھے کہ سوسائٹی کے گروانڈز و دیگر پارکس میں ہفتوں سے کھڑے بارش کے پانی کے نکاس کا کوئی فوری بندوبست کروائیں اور اہلیان سوسائٹی کو عذاب سے نجات دلائیں
بارش کے کھڑے پانی میں ڈینگی مچھر کی افزائش بڑے زور سے جاری ھے جس سے ڈینگی وائرس کا شدید خطرہ پیدا ھو چکا ھے
یاد رھے جب بھی بارشیں ھوتی ھیں تو بارشی پانی کئی کئی دن کھیلوں کے میدانوں نشیبی علاقوں اور پلاٹس میں جمع ھو جاتا ھے مگر کہیں بھی مستقل طور پر بارشی پانی کے نکاس کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ڈینگی مچھر و دیگر حشرات الارض کی افزائش ھو جاتی ھے جو عوام الناس کے لئے خطرناک ثابت ھوتا ھے اور بیماریاں پھیل جاتی ھیں
مزے کی بات یہ ھے کہ ڈینگی بریگیڈ کے ارکان کو گھروں میں گملوں یا پرندوں کے لئے رکھے گئے پانی تو نظر اجاتا ھے مگر مختلف کھیلوں کے میدانوں اور نشیبی علاقے میں ھزاروں کیوسک ٹن پانی نظر نہیں آتا
ڈی جی ایل ڈی اے واسا اور سوسائٹی انتظامیہ سے درخواست ھے کہ گراؤنڈ و دیگر نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے فوری نکاس کا کوئی مستقل حل کیا جائے جس سے کھیل کے میدانوں میں بارش کا پانی کھڑا نہ ھو سکے اور اس کا فوری نکاس ھو سکے
نکاسی پانی کے لئے کوئی بڑی سائنس کی ضرورت نہیں ھے بلکہ گروانڈ کے اطراف میں پہلے سے موجود سیوریج سسٹم سے گراؤنڈز کو لنک کرنے کی ضرورت ھے اس کے لیے لاکھوں روپوں کی ضرورت بھی نہیں ھے صرف گراؤنڈ میں پائپ ڈال کر اس کو مین سیوریج سسٹم میں ڈالنا ھے جس سے گروانڈ میں اکٹھے ھونے والا بارشی پانی کا فوری طور پر نکاس ھو جائے گا
عوام و اہلیان سوسائٹی پر رحم کریں شکریہ
=============================

کیٹاگری میں : صحت