ضعیف،لاغر اور بزرگ پینشنرز کی کثیر تعداد نے لاہور پریس کلب سامنے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا جس کا اہتمام ابریوا ( ABREWA) تنظیم نے کیا


لاہور ( )ضعیف،لاغر اور بزرگ پینشنرز کی کثیر تعداد نے لاہور پریس کلب سامنے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا جس کا اہتمام ابریوا ( ABREWA) تنظیم نے کیا ،صدر تنظیم محمد ارشد ،ریاض مسعود ،افتخار حسین میر ،مقصود احمد چغتائی ،قائم کاظمی ،حنیف چغتائی اور پنجاب کے دور دراز علاقوں سے سینکڑوں دیگر اراکین اور نمائندوں نے شرکت کی ،افتخار میر اور مقصود چغتائی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں بیمار ،کمزور اور ضعیف پینشنرز کے کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرکے انسانی بنیادوں پر ان کے فیصلے جلد از جلد کریں ، پینشرز یا ان کے اہلخانہ بیمار پڑ جائیں تو دوائیاں خریدںے کیلئے بھی ان کے پاس پیسے نہیں ہوتے ،17جنوری 2020 کو سپریم کورٹ میں محمد ظفر و دیگر کا مقدمہ الائیڈ بینک کے پینشرز کے حق میں ہوا مگر آج تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ،ظالم سماج اور زمانے کی چیرہ دستیوں نے اسے روند کر رکھ دیا ہے ، کئی پینشنرز اس دوران جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں اس موقع پر پینشرز نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔