صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر کی زیر صدارت کوہسار یونیورسٹی مری کے سنڈیکیٹ کا پانچواں اجلا س

لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر کی زیر صدارت کوہسار یونیورسٹی مری کے سنڈیکیٹ کا پانچواں اجلا س ،جس میں وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی اور ایچ ای سی کے نمائندوں نے شرکت کی اور سنڈیکیٹ کے پچھلے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئ اس موقع پر صوبائی وزیر منصور قادر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز کے سلیکشن بورڈ میں میں ججز اور اور پبلک سروس کمیشن کے ممبران کو کو شامل کرنا چاہیےکیونکہ معیاری سلیکشن بورڈ ز کے بغیر مناسب ایچ آر کا حصول مشکل ہے ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں اعزازئیےکی تقسیم میں میرٹ پر سختی سے عمل درآمد ہونا چاہیے،مالی مشکلات کے باوجود حکومت نے جامعات کو وافر فنڈز فراہم کیے ہیں اور جلد ہی پنجاب کے تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی کانفرنس بلائیں گے جبکہ لاہور نالج پارک کا منصوبہ بہت جلد نئے سرے سے شروع کر رہے ہیں۔