’بوال‘ ایفل ٹاور پر نمائش کیلئے پیش کی جانے والی پہلی بھارتی فلم

ورون دھون اور جھانوی کپور کی فلم ’بوال‘ پہلی بھارتی فلم ہوگی جس کی نمائش پیرس کے ایفل ٹاور پر کی جائے گی۔

اداکار اپنی فلم ریلیز ہونے کی تیاری کر رہے ہیں جو اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم پر جولائی میں ریلیز ہوگی۔

’بوال‘ کے ڈائریکٹر نتیش تیواڑی ہیں جبکہ پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا ہیں۔

فلم کے متعلق پچھلے دو برس سے مختلف اطلاعات آتی رہی ہیں، اب تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ ایفل ٹاور کے اندر موجود تھیٹر میں ’بوال‘ کی نمائش کی جائے گی۔

یہ پریمیئر جولائی کے وسط میں ہوگا، فلم کے مرکزی کردار اور مختلف فرانسیسی شخصیات بھی پریمیئر میں شرکت کریں گی۔