بابیل خان کا والد عرفان خان کی یاد میں جذباتی پیغام

بالی ووڈ کے ورسٹائل اور معروف اداکار عرفان خان مرحوم کے بیٹے بابیل خان نے والد کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

بابیل خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مرحوم والد عرفان خان کی ایک یاد گار تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ آنکھیں جو اس توثیق کو دیکھتی ہیں آپ نے اسے پہلے ہی اپنی قدر کے لیے کسی بھی طرح کے بیرونی وہموں کے بجائے اپنے اندر روحانی طور پر جذب کرنے کے لیے تلاش کرلیا تھا‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں اس کے لیے آپ کی فہم و فراست سے بڑھ کر آپ کے تخلیقی الہمات کو پروان چڑھانے میں گزرے سفر تک بقا کی فطری جبلتوں سے آگے بڑھنے کے لیے زندگی بھر کے عزم کو موردِ الزام ٹھہراؤں گا‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’آپ سچائی کے ساتھ جینے کے خواہشمند تھے اور یہ جاننے کے باوجود بھی کہ آگے کیا ہونے والا ہے آپ کو غیر یقینی صورتحال پر یقین تھا‘۔

بابیل خان نے اپنے مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ’مجھے یاد آتا ہے جب آپ مجھے اور ایان کو اپنی آنکھوں میں ایسی چمک کے ساتھ دیکھتے تھے کہ جیسے آپ کے آس پاس کوئی اور چیز موجود ہی نہ ہو جو ایک آدمی اپنے آپ سے مانگتا ہے آپ نے اس سے کہیں زیادہ حاصل کر لیا تھا‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’بس ان لمحوں میں مجھے یہ احساس ہوا کہ آپ کو اداکار ہونے کے بجائے بطور والد زیادہ محبت ملنی چاہیئے تھی‘۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ’اب مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں نے آپ کی قدر نہیں کی، بابا مجھے ہمارا وہ ساتھ مسکرانا یاد آتا ہے‘۔