وہاج علی اور عائزہ خان کے نئے پروجیکٹ سے سین لیک ہو گیا

پاکستانی ڈرامہ شائقین کی آنکھوں کو تسکین پہنچانے کے لیے معروف اداکار وہاج علی اور اداکارہ و ماڈل عائزہ خان جَلد ایک ساتھ ڈرامے میں نظر آئیں گے۔
اداکار وہاج علی آج کل ڈرامہ شائقین کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

اب ناظرین کو جَلد ہی وہاج علی اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ نظر آنے والے ہیں جس سے متعلق شائقین کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

اس نئی ڈرامہ جوڑی نے گزشتہ ماہ کے آغاز میں اپنی انسٹااسٹوریز کے ذریعے مداحوں کو ایک ساتھ پروجیکٹ میں کام کرنے کا عندیہ دیا تھا جس کی تفصیلات اب سامنے آ گئی ہیں۔
یہ خوبصورت جوڑی نجی ٹی وی کے ڈرامے ’میں‘ میں ایک ساتھ نظر آئے گی جس کا ایک جذباتی سین سوشل میڈیا پر لیک ہو گیا ہے۔

اس سین میں وہاج اور عائزہ خان نے سیاہ لباس پہنا ہوا ہے، عائزہ خان اس سین میں کسی سے لڑتی جھگڑتی جبکہ وہاج علی اُنہیں سمجھاتے اور وہاں سے لے جاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وہاج علی جیو کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں کام کرنے کے بعد شہرت کی نئی بلندیوں کو پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے معروف اداکارہ سجل علی کے ساتھ ایک ویب سیریز اور بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ ایک شارٹ فلم میں بھی کام کرنے کے لیے سائن اپ کیا ہوا ہے۔