میئر کراچی مرتضی وہاب کی جانب سے ڈپٹی میئر اور دیگر منتخب اراکین کے ہمراہ گڑھی خدا بخش بھٹو شہدا کے مزار پر حاضری، شہید بے نظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو سمیت دیگر شہدا کے مزارات پر فاتح خوانی کر کے پھول نچھاور کیے

لاڑکانہ

لاڑکانہ ر پورٹ محمد عاشق پٹھان

میئر کراچی مرتضی وہاب کی جانب سے ڈپٹی میئر اور دیگر منتخب اراکین کے ہمراہ گڑھی خدا بخش بھٹو شہدا کے مزار پر حاضری، شہید بے نظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو سمیت دیگر شہدا کے مزارات پر فاتح خوانی کر کے پھول نچھاور کیے


گڑھی خدا بخش بھٹو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ساتھیوں کے ہمراہ قافلے کی صورت میں گڑھی خدا بخش بھٹو شہدا کے مزار پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔
شہدا سے تجدید عہد و وفا اور شہدا کے مقاصد اور فلسفلہ کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے، عوام کی خدمت کو فوکیت دینا ہے اس پر ثابت قدم رہنا ہے، 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی جس طرح کامیابی ہوئی وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ کے عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی جانب دیکھ رہے ہیں
میں شہدا کے قبرستان میں کھڑے ہو کر واعدہ کرتا ہوں کہ میں بھی اور ہمارا ایک ایک کارکن اپنے شہدا کے فلسفے پر قائم رہے گا عوام کے مئینڈیٹ پر پورا اتریں گے، کراچی کے مسائل سندھ کی انتظامیہ اور مستقبل میں پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت اور بلاول بھٹو کہ وزیراعظم بننے پر حل کریں گے، مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ
ہارنے کے بعد کوئی شامیانے نہیں بجاتا، جماعت اسلامی صرف اپنی فیس سیونگ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کرتے رہیں، میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ اپنے اختلافات کو بھلائیں، کراچی میں جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے ٹائونز ہیں آیئے مل کر کام کریں تاکہ عوام کے مسائل حال ہوں ہم کام کرنا چاہتے ہیں، انکو ساتھ لے کر آگے چلنا چاہتے ہیں، بجائے کہ وہ ہڑتال کریں دھرنے دیں بہتر ہوگا کہ ہم بیٹھ کر اشوز کو حل کریں، مل بیٹھ کر چارٹر آف کراچی بنائیں پیپلزپارٹی غائب کرنے کی نہیں خدمت کرنے کی سیاست پر یعقین کرتی ہے۔ مجھ پر کوئی دبائو نہیں مجھے کسی نے زبردستی مئیر نہیں بنایا، کراچی اور سندھ کچھ نہیں، تفریک کہ سوچ ختم کرنے کی ضرورت ہے، سندھ ایک ہے، کراچی سندھ کا دارالحکومت ہے
============