ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے طلبا نے وزیراعظم کے پروگرام گرین یوتھ مؤمنٹ کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین کراچی کے عنوان سے منعقدہ مقابلے میں نظریاتی تجاویز کے ڈھیر لگا دیئے

کراچی:ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے طلبا نے وزیراعظم کے پروگرام گرین یوتھ مؤمنٹ کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین کراچی کے عنوان سے منعقدہ مقابلے میں نظریاتی تجاویز کے ڈھیرلگا دیئے ۔ ججز کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا، پہلی اور تیسری پوزیشن کے لیے دو دو طلبا کو کامیاب قرار دینا پڑا۔ مقابلےمیں ڈاؤ یونیورسٹی ڈی ایم سی اور اوجھا کیمپس کے طلبا نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ڈاؤ کالج آف فارمیسی میں منعقد ہونے والی نظریاتی تجاویز مقابلے کی تقریب اسناد کیمہمان خصوصی پرو وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین تھیں جبکہ مہمان اعزازی ہائر ایجوکیشنکمیشن کے ریجنل ڈائریکٹر جاوید علی میمن کے علاوہ پرنسپلڈاؤکالج آف فارمیسی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی فوکل پرسن برائے ڈاؤ جمنیزیمپروفیسر سنبل شمیم، پرنسپل ڈاؤانٹرنیشنل میڈیکل کالج پروفیسر زیبا حق سمیتچیئرپرسنز اور سینیئر فیکلٹی ممبرزکی بڑی تعداد بھیموجود تھی۔اس موقع پر مہمان مقرر محمد سیف اللہ نوجوان طلبا کو قومی ترقی میںکردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ مقابلہ تجویز میں پہلے نمبر پر ڈاؤ میڈیکل کالج کیطالبہ حریم فاطمہ نے اپنا پروپوزل گاربیج کے پہاڑ: بڑھتے ہوئے بحران میں کیا کیاجائے؟ پہلی پوزیشن لینے والےڈاؤ کالج آف فارمیسی کے طالبا شہنیلا عثمانی اور اویسآفتاب “پائیدار ترقی کے اہداف کے گول 9 اور 12 کے پیش نظر پائیدار ترقی کےلئے کم لاگت اور دوبارہ قابل استعمال بنانے کے منصوبے” تھے۔ دوسرا انعام ڈاؤکالج آف بائیو ٹیکنالوجی کی طالبہ ڈاکٹر ماہرہ معین کے منصوبے “مائیکرو بیلانزائم کی پیداوار: پائیدار صنعتوں کی جانب ایک امید افزا راستہ”، کو دیا گیاجبکہ تیسرے انعام  کے حقدار ڈاؤ ڈینٹل کالجکےسعید احمد ارباز نے “کلین اور گرین کراچی “کے متعلق تجاویز دیں جبکہاسی پوزیشن کے لیے ڈاؤ کالج آف فارمیسی کی طالبہ برکھا نے کیمیکلز سے پاک کلین اینڈگرین کے عنوان سے تجاویز دیں۔تقریب کے آخر میں پرو وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسیننے کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔