ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبا نےکلین اینڈ گرین کراچی کے لئے تجاویز کے ڈھیر لگادئیے ججز کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا

ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبا نےکلین اینڈ گرین کراچی کے لئے تجاویز کے ڈھیر لگادئیے
ججز کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا
============================

ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبا نےکلین اینڈ گرین کراچی کے لئے تجاویزکے ڈھیر لگادئیے
ججز کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا
پائیدار ترقی کے لئے کم لاگت اور دوبارہ قابل استعمال بنانے کےمنصوبےنے پہلی پوزیشن حاصل تھی
کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے طلبا نے وزیراعظم کے پروگرام گرین یوتھمؤمنٹ کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین کراچی کے عنوان سے منعقدہ مقابلے میں نظریاتی تجاویز کے ڈھیر لگادیئے ۔ ججز کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا،  پہلی اور تیسری پوزیشن کے لیے دودو طلبا کو کامیاب قرار دینا پڑا۔ مقابلے میں ڈاؤ یونیورسٹی ڈی ایم سی اور اوجھاکیمپس کے طلبا نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ڈاؤ کالج آف فارمیسی میں منعقد ہونےوالی نظریاتی تجاویز مقابلے کی تقریب اسناد کی مہمان خصوصی پرو وائس چانسلرپروفیسر نازلی حسین تھیں جبکہ مہمان اعزازی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل ڈائریکٹرجاوید علی میمن کے علاوہ پرنسپل ڈاؤکالج آف فارمیسی اور ہائر ایجوکیشنکمیشن کی فوکل پرسن برائے ڈاؤ جمنیزیم پروفیسر سنبل شمیم، پرنسپل ڈاؤانٹرنیشنلمیڈیکل کالج پروفیسر زیبا حق سمیت چیئرپرسنز اور سینیئر فیکلٹی ممبرزکی بڑیتعداد بھیموجود تھی۔اس موقع پر مہمان مقرر محمد سیف اللہ نوجوان طلبا کو قومی ترقی میںکردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ مقابلہ تجویز میں پہلے نمبر پر ڈاؤ میڈیکل کالج کیطالبہ حریم فاطمہ نے اپنا پروپوزل گاربیج کے پہاڑ: بڑھتے ہوئے بحران میں کیا کیاجائے؟ پہلی پوزیشن لینے والےڈاؤ کالج آف فارمیسی کے طالبا شہنیلا عثمانی اور اویسآفتاب “پائیدار ترقی کے اہداف کے گول 9 اور 12 کے پیش نظر پائیدار ترقی کےلئے کم لاگت اور دوبارہ قابل استعمال بنانے کے منصوبے” تھے۔ دوسرا انعام ڈاؤکالج آف بائیو ٹیکنالوجی کی طالبہ ڈاکٹر ماہرہ معین کے منصوبے “مائیکرو بیلانزائم کی پیداوار: پائیدار صنعتوں کی جانب ایک امید افزا راستہ”، کو دیا گیاجبکہ تیسرے انعام  کے حقدار ڈاؤ ڈینٹل کالج کےسعید احمد ارباز نے “کلیناور گرین کراچی “کے متعلق تجاویز دیں جبکہ اسی پوزیشن کے لیے ڈاؤ کالج آففارمیسی کی طالبہ برکھا نے کیمیکلز سے پاک کلین اینڈ گرین کے عنوان سے تجاویزدیں۔تقریب کے آخر میں پرو وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین نے کامیاب طلبہ و طالباتمیں انعامات تقسیم کئے۔