مون سون بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی کنٹی جینسی پلان تیار ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی غلام مرتضیٰ شیخ کی صدارت میں مون سون بارشوں کے تیاریوں سے

 
 
 
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ                                                                 فون۔99204401
کراچی
مور خہ06جون  2023
حزب اللہ میمن نے ڈائریکٹر (پریس) محکمۂ اطلاعات کی زمہ داریاںسنبھال لیں۔
کراچی 06 جون ۔محکمۂ اطلاعات سندھ کے گریڈ 19 کے ڈائریکٹر حزب اللہ میمن جوگذشتہ دنوں ڈائریکٹر اطلاعات میرپور خاص ڈویژن کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھےاور جن کا سندھ حکومت نے ڈائریکٹر اطلاعات (پریس) کی حثیت سے کراچی تبادلہ کردیا تھا نے آج ڈائریکٹر (پریس) محکمۂاطلاعات کی زمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
=== ===================================ہینڈآؤٹ نمبر509۔۔۔ایس اے این  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ                                                                 فون۔99204401
کراچی
مور خہ06جون  2023
مون سون بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیےپیشگی کنٹی جینسی پلان تیار ہے۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی غلام مرتضیٰ شیخ  کی صدارت میں مون سون بارشوں کے  تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد
 کراچی 6 جون ۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی غلام مرتضیٰ شیخ  کی زیر صدارت ممقنہ مون سون بارشوں کے تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد ہو ا۔ اجلاس مین ضلع جنوبی کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز سمیت کے ایم سی، ڈی ایم سیجنوبی ،کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ ،کے الیکٹرک ،ایس ایس جی سی ، سی بی سی / کی بیسی ، کے ڈی اے ، پی ڈی ایم اے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت تمام متعلقہ  افسران نے شرکت کی۔ غلام مرتضیٰ شیخ  نے کہا کہ مون سون بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسیصورتحال سے نمٹنے کے لیے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ،کرا چی واٹر اینڈ سیورج بور ڈ اور ڈسٹرکٹ میو نسپل کا رپو ریشن کی مشا ورت سے پیشگی کنٹی جینسی پلان مرتب کیاجا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں کی نشاندہی کی جائے اور شہریوں کو مشکلاتسے بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لائے ،اس معاملے پر کوئیکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر سا ﺅ تھ نے مزید کہا کہ ضلع جنوبی کے اولڈ ایریا ز میں نکاسی آب میںمو جو د خامیوں کو دور کیا جاچکاہے اور چھوٹے بڑے برساتی نالوں پر نظر رکھی جارہیہے اگر کہیں کوئی مسئلہ ہو تو اسکو فوری حل کیا جاسکے تاکہ آنے والے مو ن سونبارشوں  میں برساتی پانی شہر سے آسانی سےگزر جائے۔
                                                                        ہینڈآؤٹنمبر 510۔۔۔ڈوگر
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ                                                   فون۔99204401
کراچی
مور خہ06جون  2023
ضلع جنوبی میں خطرناک قرار دے گئی اور  متعلقہ اداروں سے تعمیر کی اجازت نہ ہونے کےباوجود تعمیر کی جانے والی 416 عمارتوں کی خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ، ڈپٹی کمشنر جنوبی غلام مرتضیٰ شیخ
              کرا چی 6 جون ۔ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی غلام مرتضیٰ شیخ  کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سندھ بلڈنگکنٹرول اتھارٹی کے تعاون سے خطرناک قرار دے گئی اور متعلقہ اداروں سے تعمیر کیاجازت نہ ہونے کے باوجود تعمیر ہو نے والی 416 عما رتو ں کی خلاف کارروائی کا آغازکردیا گیا  واضح رہے کہ جو عمارتیں سندھبلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے این او سی حاصل کیے بغیر تعمیر کی جارہی ہے وہ ناقابلفروخت املاک کے زمرے میں آتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی غلام مرتضیٰ شیخ کی زیرصدارت ڈی سی سائوتھ کامپلیکس میں ایک اجلاس کا انعقاد ہوا  ڈپٹی کمشنر کو بریفننگ  دیتے ہوئے بتایا گیا ضلع جنوبی میں کسی بھی قسمکی غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جارہی اور جو بھی تعمیرات متعلقہ اداروںسے اجازت نامہ حاصل کئے بغیر تعمیر کی جائیں گی ان کے خلاف سخت کارروائی جاری رہےگی ۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ھدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی طور پر تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کے جائیں،عوام  کسی بھی املاک کی خریدوفروخت سے قبل متعلقہاداروں سے دستاویزات کی تصدیق کروا لیں تاکہ بعد میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سےبچا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی علاقے میں غیر قانونی بلڈنگبننے کی اطلاع پر  فوری ایکشن نہ ہوا تومتعلقہ افسران ذمہ دار ہونگے اور بلڈنگ کے کمپلیٹیشن سرٹیفکیٹ کی غیر موجودگی میںکسی بھی قسم کی یوٹیلیٹی فراہم نہ کی جائے اور بلڈنگ کو شروع میں ہی منہدم کیاجائے تاکہ عوام کے حقوق اور مال کا تحفظ کیا جا سکے ،ضلع جنوبی میں انتہائی خطرناکعمارتوں کے انہدام کی کارروائیاں تیز کے جائین بارش کے موسم میں ان عمارتوں کےگرنے اور اس کے نتیجے میں جانی نقصان کا خدشہ بڑھ جاتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئےڈپٹی کمشنر کے جانب سے SBCA کو کاروائی مزیدموثر کرنے کی ھدایت کر دی گئی ہے۔
                                                                                    ہینڈآؤٹنمبر 511۔۔۔ڈوگر