چترال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے8 افراد جاں بحق

چترال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے8 افراد جاں بحق

چترال میں لواری ٹنل براڈم کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 8 گاڑی سوار جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے جنہیں دروش اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دیرسے دمیل نسار لوئر چترال جانے والی ڈبل کیبن ڈاٹس گاڑی نمبر 4616 چھانگول عشریت کے مقام پر کھائی میں جاگری۔

پولیس کے مطابق ڈاٹسن میں 25افراد سوار تھے جو دیر سے چترال دمیل آرہے تھے کہ گاڑی عشریت میں گہری کھائی میں جاگری،حادثے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش چترال پہنچادیا گیا ہے۔
=======================