کراچی سے نزدیک خوبصورت Beach, کراچی والوں کے لئے اور کراچی آنے والوں کے لیے سیر تفریح کے لیے خوبصورت ساحلی پکنک پوائنٹ ۔ تین کھجی بیچ نزد حب بلوچستان ۔


کراچی سے نزدیک خوبصورت Beach, کراچی والوں کے لئے اور کراچی آنے والوں کے لیے سیر تفریح کے لیے خوبصورت ساحلی پکنک پوائنٹ ۔ تین کھجی بیچ نزد حب بلوچستان ۔

جو لوگ کراچی کے سی ویو ساحل اور ہاکس بے ساحل یا منوڑہ ساحل پر جا کر بور ہو چکے ہیں اور نئے تفریحی ساحلی پکنک پوائنٹ کی تلاش میں ہیں ان کے لیے کراچی اور بلوچستان کے شہر کو ملانے والے دریائے اب سے پہلے کراچی کے آخر میں تین کھجی بیچ پوائنٹ بہترین تفریحی مقام ہے یہ کراچی کے حدود میں ہے لیکن آپ کو بلوچستان جانے کے لیے حب چوکی کے قریب سے بائیں ہاتھ پر مڑنے والی سڑک کا راستہ لینا پڑے گا اگرچہ یہ راستہ کچھ ٹوٹا پھوٹا اور ویران ہے لیکن یہاں سے موٹرسائیکل گاڑیاں جیپ کاریں سب گزر جاتی ہے اور لوگ یہاں تفریح کے لئے آتے ہیں یہ بہترین فیملی پکنک پوائنٹ ہے یہاں چائنیز نے ایک بہترین برج بھی بنایا ہے جو سمندر کے اندر تک جاتا ہے اور بہترین نظارہ پیش کرتا ہے یہاں ایک فلوٹنگ فلور بھی بنایا گیا تھا وہ ٹوٹ چکا ہے لیکن وہاں ابھی قائم ہے جس پر جا کر لوگ مچھلیاں بھی پکڑتے ہیں اور سیلفی اور ویڈیو بھی بناتے ہیں اور نیچے آکر کشتی کی سیر کرتے ہیں یا مچھیروں سے ان کی کہانیاں سنتے ہیں یہاں صولتی کم ہیں فیملیز اپنے کھانے کی چیزیں ساتھ لے کر آتی ہیں یا راستے میں آنے والی دکانوں سے شاپنگ کی جاسکتی ہے یہ بہت پرسکون اور خوبصورت مقام ہے اور شاندار ہوا چلتی ہے کم لوگوں کے آنے کی وجہ سے یہاں فیملیز اپنی پکنک کو انجوائے کرتی ہیں کراچی کے کم لوگوں نے یہاں کا رخ کیا ہے دیگر شہروں سے کراچی آنے والے اس مقام کی سیر ضرور کریں یہ لائف ٹائم تجربہ ہوگا اور آپ کی یادوں میں ہمیشہ تازہ رہے گا یہاں کی سیر اور تفریح کو آپ کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔
یہاں آنے والوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کو یہاں سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دینی چاہیے سڑک اور راستے کو محفوظ اور بہتر بنانا چاہیے کھانے پینے کی ضروری اشیاء اور تفریح کے لئے واٹر اسپورٹس کو بڑھانا چاہیے یہ بہترین تفریحی مقام ہے یہاں ٹورزم کو فروغ دینا چاہیے ۔

اس مقام کو سنہرا بیچ بھی کہا جاتا ہے اس مقام کے بارے میں مشہور وی لاگر نینا اور عامر نے اپنے ویلاگ میں تفصیل سے معلومات فراہم کی ہے اور تفریح کے لیے ساحل سمندر کی پکنک کو پسند کرنے والوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ ضرور یہاں کا وزٹ کریں ۔

============================