جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر کام شروع کردیا۔۔ یونیورسٹی سے بی ایس پروگرام کرنے والی تمام طالبات کیلئے آن لائن کمائی کی سکلز سیکھنا لازمی قرار۔۔

جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر کام شروع کردیا۔۔ یونیورسٹی سے بی ایس پروگرام کرنے والی تمام طالبات کیلئے آن لائن کمائی کی سکلز سیکھنا لازمی قرار۔۔ طالبات کو تین ماہ کے مدت کے کونٹینٹ رائیٹنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، ای کامرس سمیت مختلف کورسز آفر کردیئے گئے۔ جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر کام شروع کردیا۔ ویمن یونیورسٹی سے بی ایس پروگرام کرنے والی تمام طالبات کیلئے آن لائن کمائی کی سکلز سیکھنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر روبینہ فاروق کا کہنا تھا کہ طالبات کو ڈگری مکمل کرنے پر روزگار کی تلاش میں پھرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ آئی ٹی سکل کی مدد سے طالبات اپنا روزگار کمانے کے قابل ہوں گی۔ انچارج سکل ڈویلپمنٹ کمپیوٹر لیب محمد عادل محمود و دیگر ٹرینرز کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں ایک ہزار طالبات کو آن لائن کورسز کروائے جارہے ہیں جس سے طالبات بہت جلد پیسے کمانے کے قابل ہو جاتی ہیں۔ طالبات کو تین ماہ کے مدت کے ان لائن سکلز کے کورسز کروائے جائیں گے۔ کونٹینٹ رائیٹنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، ای کامرس سمیت مختلف کورسز آفر کردیئے گئے۔
·
جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر کام شروع کردیا۔۔ یونیورسٹی سے بی ایس پروگرام کرنے والی تمام طالبات کیلئے آن لائن کمائی کی سکلز سیکھنا لازمی قرار۔۔ طالبات کو تین ماہ کے مدت کے کونٹینٹ رائیٹنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، ای کامرس سمیت مختلف کورسز آفر کردیئے گئے۔
جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر کام شروع کردیا۔ ویمن یونیورسٹی سے بی ایس پروگرام کرنے والی تمام طالبات کیلئے آن لائن کمائی کی سکلز سیکھنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر روبینہ فاروق کا کہنا تھا کہ طالبات کو ڈگری مکمل کرنے پر روزگار کی تلاش میں پھرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ آئی ٹی سکل کی مدد سے طالبات اپنا روزگار کمانے کے قابل ہوں گی۔ انچارج سکل ڈویلپمنٹ کمپیوٹر لیب محمد عادل محمود و دیگر ٹرینرز کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں ایک ہزار طالبات کو آن لائن کورسز کروائے جارہے ہیں جس سے طالبات بہت جلد پیسے کمانے کے قابل ہو جاتی ہیں۔ طالبات کو تین ماہ کے مدت کے ان لائن سکلز کے کورسز کروائے جائیں گے۔ کونٹینٹ رائیٹنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، ای کامرس سمیت مختلف کورسز آفر کردیئے گئے۔
================================

کراچی کی ملیرجیل میں طبعی موت مرنے والے دو بھارتی قیدیوں کی میتیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دی گئیں۔

بھارتی شہری ذوالفقار علی اور ماہی گیر سوما دیواجن کی دوران قید ملیر جیل میں طبعی موت ہو گئی تھی کی میتیں کراچی سے بذریعہ ہوائی پرواز لاہور ائیرپورٹ پہنچائی گئیں جہاں سے انہیںایدھی فائونڈیشن کے ذریعے واہگہ بارڈرپہنچایا جائے گیا۔دونوں بھارتی شہری کراچی کی ملیر جیل میں قید تھے اور ان کی رہائی کے حکم کے بعد 12 مئی کو واہگہ بارڈرپر بھارتی حکام کے حوالے کیا جانا تھا لیکن جیل میں طبیعت خراب ہونے کے باعث دونوں بھارتی قیدیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ذوالفقار 6 مئی اورسوما دیوا9 مئی کو چل بسا ۔
======================================

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک میں 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان منانے کا اعلان کردیا۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں تقریبِ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران و جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا، 51 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے 25 مئی کو “یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان “ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کے طفیل ہم آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں، شہداء کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات سرمایہِ افتخار ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاک فوج سے منسلک ہر فرد اور اسکے لواحقین کو یاد رکھا جاتا ہے، ہمارا یہ رشتہ بطور خاندان قابلِ فخر اور فقید المثال ہے، افواجِ پاکستان کا ہر سپاہی اور آفیسر اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے، فوجی تنصیبات، یادگاروں کی بے حرمتی انتہائی افسوس ناک اور ناقابلِ برداشت ہے۔
==================================

9 مئی کے واقعات کے خلاف قومی اسمبلی سے قرارداد متفقہ طور پر منظور
ویب ڈیسک
نو مئی کے واقعات کے خلاف قومی اسمبلی سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، یہ قرارداد وزیر دفاع خواجہ آصف کی طرف سے پیش کی گئی۔

قرارداد میں افواج پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ واقعات میں ملوث تمام ملزموں کو مروجہ قوانین کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
=============================