بلوچستان کا خبرنامہ – بہت سی تازہ ترین اور خصوصی خبریں۔

بلوچستان کا خبرنامہ – بہت سی تازہ ترین اور خصوصی خبریں۔

کوئٹہ 19 مئی 2023

گورنر بلوچستان کا وائس چانسلرز کانفرنس سے خطاب

👈 گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں منعقدہ ” آل بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز وائس چانسلرز کانفرنس” کے شرکاء سے خطاب

👈 آج کی پہلی آل وائس چانسلرز کانفرنس کو تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھا جائے گا اور یہ تاریخی کانفرنس وقت زمان کے اعتبار سے بھی بہت مناسب ہے. گورنر بلوچستان

👈 یونیورسٹی محض ایک تعلیمی اور تحقیقی ادارہ نہیں بلکہ موجود یونیورسٹیز سے ہماری آنے والی نسلوں کی زندگیاں بھی وابستہ ہیں. گورنر بلوچستان

👈 ہمیں اپنی قومی ترجیحات کا تعین کرنے اور بالخصوص یونیورسٹیز کے مالی، انتظامی اور تدریسی مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنی ہوگی. گورنر بلوچستان

👈 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو خودکفیل بنانے، صحت مند تعلیمی ماحول کو پروان چڑھانے اور اسٹوڈنٹس کے مسقبل کو تحفظ دینے جیسے معاملات انتہائی حساس اور سنجیدہ مسئلے ہیں. گورنر بلوچستان

👈 پیچیدہ مسائل پر بہت عالمانہ، فلسفیانہ اور دانشورانہ انداز میں سیر حاصل گفتگو اور مشاورت کی ضرورت ہے. گورنر بلوچستان

👈 پہلی مرتبہ وائس چانسلرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے بعد یہ اُمید ہے کہ یہاں شریک مفکرین اور ماہرین تعلیم موجودہ بحرانوں سے نکلنے میں ہماری رہنمائی کرینگے. گورنر بلوچستان

👈 ہم اپنے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مستحکم بنانے کیلئے افہام و تفہیم اور مشاورت سے مسقبل کا نیا ورژن فراہم کرنا ہے. گورنر بلوچستان

👈 پل پل بدلتی دنیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ دانشمندانہ مگر باجرآت قیادت ہی ہماری یونیورسٹیوں کو درپیش چیلنجز سے نجات دلا سکتی ہے. گورنر بلوچستان

👈 پہلی آل وائس چانسلرز کانفرنس کی نئی تاریخ رقم کرنے کے بعد آپ سب گواہ رہیں کہ بہت جلد “فیوچر روڈ میپ” کے عملی نفاذ کی خوشخبری بھی دیں گے. گورنر بلوچستان

👈 پہلی آل وائس چانسلرز کانفرنس میں تمام وائس چانسلرز صاحبان، پولیٹکل انٹلیکچولز ، صوبائی سیکرٹریز، ایجوکیشنسٹس اور ریسرچرز بھی شریک تھے.
گورنر بلوچستان کا مذمتی بیان

کوئٹہ 19 مئی : گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے مستونگ میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل کے شہید ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے. اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کو صحت مند مستقبل فراہم کرنے والوں پر فائرنگ کرنا بےہمتی اور بزدلی کی علامت ہے. انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے انھیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے. گورنر بلوچستان نے شہید پولیس کانسٹیبل کی مغفرت کیلئے دعا کی اور انکے اہل خانہ سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا.
==========================

۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سینٹر منظور احمد خان کاکڑ کے بھائی نصیر کاکڑ پر فائرنگ کے واقعہ کی مزمت

۔وزیراعلئ کا فائرنگ سے نصیر کاکڑ اور ایک راہگیر کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

۔وزیراعلئ کی زخمیوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت

۔واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جاۓ۔وزیراعلئ کی ڈی آئی جی کوئٹہ کو ہدایت
==========================
۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کی مزمت

۔وزیراعلئ کا دہشت گردی کے واقعہ میں امیر جماعت اسلامی کے محفوظ رہنے پر اظہار اطمینان

۔اللہ تعالئ کے شکر گزار ہیں جس نے امیر جماعت اسلامی اور انکے ساتھیوں کی حفاظت فرمائی ۔وزیراعلئ

۔واقعہ میں پانچ افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس ہے۔وزیراعلئ

۔وزیراعلئ کی ژوب کے اسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاز اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی ہدایت

۔وزیراعلئ کی امیر جماعت اسلامی اور انکے ساتھیوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت

۔دہشت گردبد امنی پھیلا کر اپنے مزموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں ۔وزیراعلئ

۔دہشت گرد عناصر اور انکے سرپرستوں کو ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔وزیراعلئ

۔وزیراعلئ کی جانب سے امیر جماعت اسلامی کی درازی عمر اور صحت و سلامتی کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار
================

پریس ریلیز
کوئٹہ 18 مئی۔محمد رمضان بقضائے الٰہی وفات پا گئے مرحوم محمد رحیم کے بھائی أخترمحمد علی احمد نوراحمد اور ظہوراحمد کے والد تھے جن کی فاتحہ خوانی آغبرگ کلی بابوزہی مسجد میں جاری ھے۔
===============================
انتقال پر تعزیت

آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن محکمہ تعلقات عامہ کوئٹہ کے صدر عنایت الرحمان و دیگر عہدیداران و افسران نے سینئر کلرک عبدالحق کی ہمشیرہ کی ناگہانی وفات پر گہرے غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی ہے
============================

گورنر بلوچستان/ کنٹری ڈائریکٹر ہاشو فاونڈیشن عائشہ خان ملاقات

کوئٹہ 18 مئی: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے جمعرات کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں ہاشو فاونڈیشن کی کنٹری ڈائریکٹر عائشہ خان نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران صوبے میں غریب عوام کی داد رسی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. گورنر بلوچستان نے اسلام آباد میں بلوچستان کیلئے ڈونر کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے ہاشو فاونڈیشن کی عوام دوست کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا. انہوں نے ہاشو فاونڈیشن کی کنٹری ڈائریکٹر عائشہ خان پر زور دیا کہ بلوچستان میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد اور غربت زدہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے آپ کا تعاون مددگار ثابت رہے گا.
=======================