)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ آرتھوپیڈک سرجری یونٹ 2کے زیر اہتمام “بون آنکولوجی سیمینار” کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز تھے

لاہور(مدثر قدیر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ آرتھوپیڈک سرجری یونٹ 2کے زیر اہتمام “بون آنکولوجی سیمینار” کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز تھے ۔ سیمینار کا انعقاد پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرتھوپیڈک سرجری، آغا خان یونیورسٹی کراچی، شیخ زید میڈیکل کالج لاہور اور پاکستان آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن کے آنکولوجی فورم کے اشتراک سے کیا ۔اس موقع پر کنگ ایڈروڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ سرجری کے چیئرمین پروفیسر سید اصغر نقی نے سرجری اور علاج کو بہتر بنانے میں مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیاجبکہ میڈیکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر ابرار اشرف علی نے آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا اور اس طرح کی سرگرمیوں کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر پروفیسر فیصل مسعود نے بون آنکالوجی کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے اس کے علاج اور پرہیز سے حاضرین کو آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ ایسا ٹیومر جو ہڈیوں سے متصل ہو اس کا علاج نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے جس کے لیے تمام ضوابط کو پورا کیا جانا چاہیے ۔سیمینار کے دوران اپنی گفتگو میں پروفیسر مسعود عمر نے ہڈیوں کے ٹیومر پر بات کی جبکہ پروفیسر سید واصف علی شاہ نے جائنٹ سیل ٹیومر اور بون ٹیومر سرجری کے کیسز کا تزکرہ کیااور پروفیسر سید اویس نے تاریخی تناظر اور بیماری کے حوالے سےاپنے تجربے حاضرین سے شئیر کیے ۔اس موقع پر کینسر ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر عباس کھوکھرنے شرکاء کو ہڈیوں کے ٹیومر، کیموتھراپی کے علاج کے نئے اختیارات کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا اور مریض کے علاج اور فالو اپ میں تاخیر کو روکنے کے لیے ایک طریقہ کار تجویز کیا۔ سیمینار میں پرنسپل کالج آف افتھمالوجی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد معین ،سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد، دیگر ہسپتالوں کے اساتذہ اور پوسٹ گریجویٹ طلباٗنے بھی شرکت کی۔ آخر میں مہمان اعزاز ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد ملک نے معزز مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کیں اور تقریب کا اختتام پروفیسر فیصل مسعود نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کے شکریہ کے ساتھ کیا۔
=======