سمندر پار پاکستانیوں کے وطن عزیز میں درپیش مسائل کے حل کیلے گورنر ہاؤس سندھ میں ایک خصوصی سیل قائمُ کیا جائے گا جس کی نگرانی کیلے 19 گریڈ کا ایڈیشنل سیکریٹری تعنیات کیا جائے گا

ھیوسٹن )نمائندہ خصوصی
گورنر سندہ کامران ٹسوری نے اعلان کیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے وطن عزیز میں درپیش مسائل کے حل کیلے گورنر ہاؤس سندھ میں ایک خصوصی سیل قائمُ کیا جائے گا جس کی نگرانی کیلے 19 گریڈ کا ایڈیشنل سیکریٹری تعنیات کیا جائے گا
وہ امریکی ریاست ٹیکساس کے منی کراچی قرار دئے جانے والے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی کمیونٹی کے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے

استقبالیہ کا اہتمام بزنس مین تنویر احمد ،کمیونٹی رہناسعید شیخ ،ڈاکٹر آصف قدیر,عذیر حسین اور طاہر بھٹی نے کیا تھا جس میں پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چودھری اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری سمیت عمائدین کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اس موقع پر کمیوٹی رہنماؤں نے اہلیان ہیوسٹن کی طپرف سے گورنر سندھ کو جناح کیپ بھی پہنائی

امریکہ کا نجی دورہ کرنے والے سند ھ کے گورنر کامران ٹسوری نے امریکی شہر ہیوسٹن میں بڑا مصروف وقت گزارا
انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے عمائدین سے بھی ملاقاتیں کئی اور پاکستانی بزنس میں تنویر احمد ، سعید شیخ اور ڈاکٹر آصف قدیر کی جانب سے دہیے گئے استقبالیہ میں بھی شرکت کی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سند ہ نے امریکی پاکستانیوں کی وطن عزیز سے والہانہ محبت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے وطن عزیز میں درپیش مسائل کے حل کیلے گورنر ہاؤس سندھ میں ایک خصوصی سیل کیا جائے گا جس کی نگرانی کیلے 19 گریڈ کا ایڈیشنل سیکریٹری تعنیات کیا جائے گا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل آفتاب چودھری کا کہنا تھا کہ ہیوسٹن کی پاکستانی امریکی کمیونٹی ایک باخبر ولولہ انگیز اور متحرک کمیوٹی ہے جو امریکی سیاست میں سرگرم کردار ادا کررہی ہے

تقریب میں گورنر سند ہ کا ہیوسٹن میں خیر مقدم کرتے ہوے ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری وہ پہلے پاکستانی گورنر ہیں جو ہیوسٹن کا دورہ کر رہے ہیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان تنویر احمد کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی شخصیت ہیں جن کی ہیوسٹن آمد ہم سب کیلے باعث مسرت ہےق

==================