چارلس 40ویں بادشاہ ، تاج پوشی کی تقریب سال 1066 سے منعقد ہو رہی ہے ، برطانوی عوام نے 70 سال بعد بادشاہ کا تاج دیکھا


چارلس 40ویں بادشاہ ، تاج پوشی کی تقریب سال 1066 سے منعقد ہو رہی ہے ، برطانوی عوام نے 70 سال بعد بادشاہ کا تاج دیکھا

برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس نے بادشاہت کا تخت سنبھال لیا ہے وہ مجموعی طور پر 40 ویں بادشاہ ہیں
======================

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہان نے شرکت کی ہے۔ امریکہ کی نمائندگی خاتونِ اول جل بائیڈن نے کی۔ کینیڈا کے وزیرِاعظم اور ان کی اہلیہ تقریب میں شریک ہوئے۔ برطانیہ کے وزیرِاعظم رشی سونک اور ان کی اہلیہ بھی تاج پوشی میں شرکت کے لیے ویسٹ منسٹر ایبی پہنچے۔
ان کے علاوہ پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف، برطانیہ کے سابق وزیرِاعظم بورس جانسن، ناروے کے ولی عہد، جاپان اور ملائیشیا کے شاہی عہدے دار، تھائی لینڈ کے رہنما اور دیگر بھی تاج پوشی کے موقع پر موجود تھے۔
=========================

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی ہو گئی، کنگ چارلس سوئم برطانیہ کے 40ویں بادشاہ بن گئے۔

بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی آج ویسٹ منسٹرایبے میں ہوئی،وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

دولت مشترکہ کے رکن ممالک سمیت دنیا بھر سے عالمی رہنماتقریب میں شریک ہوئے، گزشتہ 70سال کے دوران تاج پوشی کی یہ پہلی تقریب تھی۔
بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ڈائمنڈجوبلی اسٹیٹ کوچ نامی بگھی میں روانہ ہوئے،روٹ کے دونوں جانب عوام نے کنگ چارلس اوران کی اہلیہ کا خیرمقدم کیا۔

29ہزار پولیس اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے، کنگ چارلس سوئم کو تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا گیا، تاج پوشی کے بعد ملک بھر میں بگل بجائے گئے۔

2گھنٹے تک جاری رہنے والی تاج پوشی کی تقریب میں 2ہزار300افراد شریک ہوئے، شاہ چارلس سوئم نے برطانیہ کے بادشاہ کی حیثیت سے حلف لے کر حلف نامے پر دستخط کئے۔
=======

لندن میں دولت مشترکہ سربراہ اجلاس،وزیراعظم شہبازشریف کی شرکت
لندن میں دولت مشترکہ سربراہ اجلاس۔۔۔وزیراعظم محمد شہبازشریف کی شرکت۔۔۔ وزیراعظم کا شاہ چارلس اوربرطانوی وزیراعظم رشی سوناک سے تبادلہ خیال۔۔ ۔مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر گفتگو۔۔۔محمد شہباز شریف، شاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔