سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کا 9 واں کانووکیشن، 546 سے زائد طلباء کو ڈگریاں دی گئیں، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کا 9 واں کانووکیشن ہفتہ کو مین کیمپس میں منعقد ہوا، 546 طلباء نے اپنے ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کا 9 واں کانووکیشن، 546 سے زائد طلباء کو ڈگریاں دی گئیں، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کا 9 واں کانووکیشن ہفتہ کو مین کیمپس میں منعقد ہوا، 546 طلباء نے اپنے ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے طلباء کو ڈگریاں تقسیم کیں، وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی مہمان خصوصی کے طور پہ شریک۔

سکھر: سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کا 9 واں کانووکیشن ہفتہ کو مرکزی کیمپس میں منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 546 طلباء میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈگریاں تقسیم کی ہیں۔

بزنس ایڈمنسٹریشن، ایگری بزنس، اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، ایجوکیشن اور ریاضی سمیت مختلف شعبوں میں گریجویشن کرنے والے طلباء کو ڈگریاں دی گئیں۔ جب کہ پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو گولڈ, برونز اور سلور میڈل دیا گیا۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کو ملک کے باوقار اداروں میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے یاد نہیں کہ کبھی سکھر آئی بی ای کا کوئی گریجوئیٹ نوکری کے لیۓ میرے پاس آیا ہو, کیوں کہ ان کی ڈگری مکمل ہونے سے پہلے جاب مل جاتی ہے۔ ہمیں اس ادارے پہ فخر ہے۔


سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں پروفیسر نثار احمد صدیقی کی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور میں یہ ضرور کہوں گا کہ صدیقی صاحب کو سب سے بڑا خراج ان کی لیگیسی کو جاری رکھنا ہوگا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ صاحب، میں آپ کو صدیقی کی لیگیسی کو جاری رکھنے کے لیے حکومت سندھ کے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے کانووکیشن میں کامیابی سے گریجویشن کرنے والے طلباء کو دیکھنا اور اس یونیورسٹی کو مزید سنگ میل عبور کرتے دیکھنا میرے لیے فخر کی بات ہے، سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ سکھر ملک کا ایک ایجوکیشنل ہب بنیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ملک کی امید اور مستقبل ہیں۔

موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیئر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 21ویں صدی آرٹیفشل انٹیلیجنس کا دور ہے۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ چاہے وہ کسی بھی شعبے میں ہوں, خود کو آرٹیفشل انٹیلیجنس کی معلومات اور اسکلز سے آراستہ کریں۔

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے اپنے خطاب میں طلباء، ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور انہوں نے مرحوم نثار احمد صدیقی کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ ایک وینری، اور ماہر تعلیم اور اس تعلیمی ادارے کے بانی تھے۔ پروفیسر شیخ نے اس عزم کا ایادہ کیا کہ وہ ان کا نامکمل مشن مکمل کرینگے۔

گریجوئیٹس طلباء سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘میں آپ کو سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کا مشن یاد دلانا چاہتا ہوں، جو کمیونٹی کی خدمت کرنا ہے۔ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ ہر ممکن حد تک اپنی قوم کی خدمت جاری رکھیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گریجویٹس سکھر آئی بی اے کی اقدار کو برقرار رکھیں گے اور پیشہ ورانہ میدان میں اپنی صلاحیتوں کو منوائینگے۔

قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے یونیورسٹی کے نویں کانووکیشن میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور دیگر معززین کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

سکھر
6 مئی، 2023
===============================