جامعہ کراچی میں اطالوی جامعہ اور جامعہ کراچی کے مابین مفاہمتی یاداشت کی تقریب

جامعہ کراچی میں اطالوی جامعہ اور جامعہ کراچی کے مابین مفاہمتی یاداشت کی تقریب

جامعہ کراچی اور اطالوی جامعہ کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی بیرسٹر مرتضی وہاب نےتقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں اطالوی قونصل جنرل ڈنیلو جردنیلا بھی شریک ہوئےجامعہ کراچی کے وائس چانسلر خالد عراقیاور دیگر فیکلٹی ممبران اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے اپنے خطاب میں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ مادر علمی جامعہ کراچی میں آکر بہت اچھا لگا یہ میرے والدین کی درسگاہ بھی رہی ہے کراچی یونیورسٹی نے تعلیم کے فروغ میں دنیا بھر میں اپنا نام بنایا ہے انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں کراچی یونیورسٹی میں بڑی تعداد میں دیگر ممالک کے طلباء تعلیم حاصل کرتے تھےیہ جان کر خوشی ہوئی کہ اطالوی قونصل جنرل بھی کراچی یونیورسٹی میں طالب علم رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے ذریعے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی دونوں ممالک کے درمیان نوجوان طلباء کے لیے معاشی، زرعی و فنی تعلیم کا تبادلہ ہونا چاہیے پاکستان اور اٹلی کی دوستی مضبوط ہے اور مضبوط تر ہوگی۔ میڈیا نمائندوں کے سوالات کے جواب میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ جامعہ کراچی میں ڈائریکٹر فنانس کی کارکردگی اور ان پر الزامات سے متعلق تحقیقات ہونگی اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو وزیر براۓ یونیورسٹی اور وزیر اعلی سندھ سے اس معاملے پر بات کی جائے گی کراچی میں بہتری کی ضرورت ہےکراچی میں ٹرانسپورٹ اور 1122کے مسائل حل ہوئے ہیں کراچی کا مئیر کراچی کا اور پیپلز پارٹی کا جیالا ہوگا بدمعاشی کی سیاست ختم کی جائےجماعت اسلامی پیڈسٹرین برج پر چائنا کٹنگ کرتی ہےشاہراہ فیصل کے ہر کھمبے پر ہر کھنبے پر حافظ صاحب کی تصویر ہےان کے بینرز پھٹے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں صفائی نصف ایمان ہے کراچی میں بہتری کی ضرورت ہے اور صورتحال ماضی سے بہتر ہورہی ہے وفاقی صوبے اور کراچی میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی میئر کراچی جیالا ہوگا کیونکہ یہاں کی عوام نے ہمیں ووٹ دیا ہے اور مینڈیٹ دیا ہے کراچی والوں نے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو نمبر ون پارٹی بنائی اور جو سب سے زیادہ ووٹ لے اس کا حق ہے وہ مئیر بنائے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کراچی کے مسائل کو ترجیح دی ہےمردم شماری پر سب سے پہلے اعتراض پیپلز پارٹی نے کیا تھا وزیر اعلی اور بلاول بھٹو نے ہر فورم ہر مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جو اصل مردم شماری ہے وہی ریکارڈ پر آنی چاہیے اصل تعداد سامنے آنے سے پورے سندھ کو فائدہ ہوگا بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ نظام کو بہتر کرنا ہے تو نظام درست کرناہوگاصرف پولیس امن و امان کی ذمہ دار نہیں پولیس عدالت اور وکلاء مل کر کام کریں تو شہر کو فائدہ ہوگا جرم کے شواہد پولیس لاکر دیتی ہے مگر عدالت ضمانت دے دیتی ہے این ای ڈی کے طالب علم کے قتل پر پولیس نے دو ایف آئی آر کاٹی اسے گرفتار کیا سات دن میں اس ملزم کی ضمانت ہوگئی ہےکبھی ججز سے پوچھا ہے کہ سارنگ شر کیسے بری ہوگیا کیا اسے سندھ حکومت نے رہا کیا ہے ؟اس کے خلاف سندھ پولیس نے ایکشن لیا شواہد دیے انصاف دینا ہمارے ہاتھ میں نہیں یہ عدالت کا کام ہے انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام ستونوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگامیں باہر سے تعلیم حاصل کرکے ملک کی خدمت کرنے واپس پاکستان آیا نسلہ ٹاور گرادیا اور اسلام آباد ایونیو ریگولر کردیا کیا کسی نے اس پر سوال پوچھا ریگولر کرنا تھا تو دو اصول کیوں ہیں۔

ہینڈآؤٹ نمبر 402۔۔۔ایم آئی زیڈ