پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے جیتنے کے لیے 337 رنز درکار ہیں۔


پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے جیتنے کے لیے 337 رنز درکار ہیں۔

راولپنڈی میں نیوزی لینڈ نے 50 اوورز میں 336/5 رنز بنائے

مچلز نے دو ون ڈے میچوں میں دوسری سنچری بنائی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ فاسٹ باؤلر احسان اللّٰہ ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں، انہیں شاہین آفریدی کی جگہ پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے ۔
شاداب خان اور شان مسعود کو ڈراپ کر کے اسامہ میر اور عبداللہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے بھی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، ایڈم ملن اور بلیئر ٹکنر کی جگہ جیمز نیشم اور ہینری شپلی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم ، عبداللہ شفیق، محمد رضوان ، آغا سلمان، محمد نواز ، اسامہ میر ، احسان اللہ، نسیم شاہ اور حارث رؤف جبکہ نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں چیڈ بوز، ول ینگ ، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم ، مارک چیپمین ، ہینری نکولس ، ریچن روندرا، جیمز نیشم، ایش سودھی، میٹ ہینری اور ہینری شپلی شامل ہیں۔