آؤ دیکھو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں اب کیا ہو رہا ہے?


آؤ دیکھو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں اب کیا ہو رہا ہے?

===========================

ہنگول نیشنل پارک بلوچستان

مکران کے ساحلی علاقے میں واقع پاکستان کے سب سے بڑے قومی پارکوں میں سے ایک ہے۔ یہ پارک تقریباً 6,100 مربع کلومیٹر (2,400 مربع میل) کے رقبے پر محیط ہے۔ ہنگول کو 1988 میں قومی پارک قرار دیا گیا تھا۔
#بلوچستان

============================
خبرنامہ نمبر23 /1626
ژوب 26اپریل:-صوبائی مشیر اطلاعات مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ژوب کو سیاحتی مقام بنانا اور سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ژوب کے پرفضاء مقام سلیازی کے دورے کے موقع پر اور دور دراز کے دیگر علاقوں سے آنے والے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی مشیر اطلاعات دو گھنٹے سے زائد عوام کے درمیان رہے۔ ہزاروں کی تعداد میں سلیازی میں موجود عوام نے مھٹاخان کاکڑ کو اپنے درمیان پاکر مسرت کا اظہار کیا۔مٹھا خان کاکڑ اس موقع پر لوگوں میں کسی قسم کے پروٹوکول کے بغیر گھل مل گئے اور بڑی تعداد میں لوگوں نے مھٹاخان کاکڑ کے ساتھ تصاویر بنوائے اور ان سے محبت کا اظہار کیا۔ مٹھا خان کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ سلیازی اور ژوب کے تمام پکنک پوائنٹس و سیاحتی مقامات انہیں بے حد عزیز ھیں۔ قدرت نے ان مقامات کی بناء پر ژوب کو بلوچستان میں ایک خوبصورت خطے کی حیثیت دی ھے۔ مگر افسوس کہ سابقہ نمائندوں نے اپنے تیس سالہ دور میں ان عوامی سیاحتی مقامات پر کوئی توجہ نہیں دی اور یہاں پر آج بھی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی سخت ضرورت ہے۔ مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ سلیازی سمیت ژوب کے تمام تر سیاحتی مقامات پر سہولتوں کی فراہمی پر وہ خصوصی توجہ دیں گے۔ بلکہ وہ وزیراعلی بلوچستان اور وفاقی حکومت کی توجہ بھی اس جانب مبذول کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ژوب سے بے پناہ محبت ہے۔ یہاں پر کافی سارے مسائل ہیں کیونکہ ژوب میں کام تیس سالوں میں بلکل نہیں ہوا ہے۔ مجھے حیرانگی ہے کہ تیس سالوں میں یہ اربوں روپے کہاں چلے گئے کیونکہ سرکاری کاغذوں میں یہ روپے ژوب کی ترقی پر خرچ ہوئے ھیں۔ مگر یہاں ترقی کی بجائے انتہائی بربادی ہی ہر طرف نظر آرہی ہے۔ مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ سلیازی کے مقام پر بنیادی سہولتوں کے ساتھ ساتھ شاندار ھوٹلز کی تعمیر پر بھی خصوصی توجہ دی جائیگی۔میرا وعدہ ہے کہ سلیازی کو بلوچستان کا سب اعلی و خوبصورت ترین سیاحتی مقام بناونگا۔ اس کے لئے پرائیویٹ اداروں سے بھی بات چیت کی جائیگی۔ یہاں پر موجود کلی تکئی کے لوگوں کو اس کا فائدہ اور روزگار کے مواقع ملنے چائیے کیونکہ یہ اس علاقے کے لوگوں کا حق ہے۔ مجھے تکئی کے عوام سے ہمدردی ہے۔مٹھا خان کاکڑ نے اس موقع پر ہزاروں نوجوانوں کو اتنا خوش اور پرمسرت پاکر وعدہ کیا کہ انشاء اللہ بہت جلد ژوب کے نوجوانوں کے لئے ایک پشتو ثفافتی میلے کا اہتمام کریں گے۔
°°°
==============================
ارت 26اپریل:-سینئر صوبائی وزیر و بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نور محمد دمڑ کی قیادت میں ضلع زیارت تحصیل سنجاوی کےیونین کونسل تاندونی کاژہ میں ایک پروقار شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔شمولیتی تقریب میں پہنچنے پر سنئیر صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنئیر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے پارٹی میں شامل ہونے والے
نصرالدین نورالدین نظر جان گل محمد صاحب گل شاہ خان دولت خان قمر گل نصیب جان صاحب اختر جان عجب خان محمد ہاشم صاحب نیاز محمد محمد نعیم انار گل حسین خان زرین خان راحمان خان گاور خان صاحب محمد شیران دوست محمد محمد شفیق موسیٰ جان عبدلقیوم عبدلقیوم عبدالحکیم نظر محمد صاحبمحمد اسحاق نور شاہ خان زین الدین حضرت نور حاجی جان محمد آقا محمد ندیم جمع خان نصیب اللہ حفظ اللہ داد اللہ عبدالشکور آپنے خاندانوں سمت پی ٹی آئسے مستفعی ہوکر اور راز محمد صاحب نیک محمد عمر شاہ حبیب الرحمان امیر زمان قسمت اللہ محمد اسحاق عصمت اللہ سید محمد محمد عزیز محمد نواز ودیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کو عوام کی امانت سمجھتے ہوئے میری یہ کوشش رہی ہے۔ کہ ان مسائل کیلیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں اور انشاء اللہ اگے بھی انکی فلاح و بہبود کیلیے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرنگا۔ اور انکی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے انہیں مایوس نہیں کرونگا۔سینئر صوبائی وزیر کیساتھ اس موقع پر نئے شامل ہونے والوں نے گروپ فوٹوں بھی بنوایا۔
°°°
===================================

خبرنامہ نمبر23 /1623
کوئٹہ 26اپریل:-گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے جیکب آباد میں ایک آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبہ بھر میں پائیدار امن قائم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں اور عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے. ہمیں یقین ہے کہ عوام کے محافظ شہدائے پولیس کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا. عوام کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر ہم معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے قلع قمع کرنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں. انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجہ کی تمام طبی سہولیات فراہم کی ہدایت کی. گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے پولیس کے شہید جوانوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /1624
کوئٹہ26اپریل:-وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے ڈاکوں کے خلاف آپریشن میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر داخلہ کی شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کی وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی، فرقہ واریت، نقص امن اور انتہاپسندی میں ملوث سماج دشمن عناصر کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے مشن کو نئے عزم و ولولے سے جاری رکھتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میں وضع کیے گئے قوانین کے خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں میں شامل افراد کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ واقعہ میں ملوث مجرمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے ۔وزیر داخلہ نے شہداء کی درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
°°°
==================================

گورنر بلوچستان کا مذمتی بیان

کوئٹہ 27 اپریل: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے جیکب آباد میں ایک آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبہ بھر میں پائیدار امن قائم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں اور عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے. ہمیں یقین ہے کہ عوام کے محافظ شہدائے پولیس کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا. عوام کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر ہم معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے قلع قمع کرنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں. انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجہ کی تمام طبی سہولیات فراہم کی ہدایت کی. گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے پولیس کے شہید جوانوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی.
===========================

خبرنامہ نمبر23 /1618
کوئٹہ 26 اپریل:۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جیکب آباد کے علاقے جاگیر میں ڈاکو ؤں کیساتھ مقابلے میں بلوچستان پولیس کے انسپکٹر اور تین اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلئ نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے نہایت جرات اور بہادری کے ساتھ سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کرتے ہوۓ فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا رتبہ حاصل کیاوزیراعلئ نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں امید ہے کہ سندھ حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لاۓ گی وزیراعلئ نے شہداء کے درجات کی بلندی سوگوار خاندانوں کے لیۓ صبر جمیل کی دعااور واقعہ کے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلدصحتیابی کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /1619
کوئٹہ 26 اپریل:- ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے جیکب آباد کے علاقے جاگیر میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں بلوچستان پولیس کے آفیسر سمیت دیگر اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ پولیس انسپکٹر اور تین اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا پولیس اہلکاروں نے جرأت و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے سماج دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا. شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا سندھ حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائے گی. ترجمان صوبائی حکومت نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی انہوں نے واقعہ میں ذخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /1620
کوئٹہ26اپریل:-ریٹائرڈ بیئروکریٹ، سابق سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور معروف شخصیت عبدلرشید لونی مختصر علالت کے بعد آج اسلام آباد میں انتقال کر گۓ- ان کی تدفین مورخہ ستائس اپریل بروز جمعرات صبح دس بجےان کے آبائ علاقے لونی گاوں ضلع سبّی میں ہو گی اور فاتحہ خوانی بھی یہیں ہو گی- وہ مصطفی لونی، داؤد لونی اور ہارون رشید لونی کے والد تھے۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /1621
لورالائی26اپریل:- ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی اور ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی نے عید کی نماز پولیس لائن کی مسجد میں ادا کی وہ ایس ایس پی لورالائی کے ہمراہ صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان اور کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹ کرنل تیمور جاوید خان کی رہائش گاہوں پر عید ملنے گئے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی سے عید کے دن زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفود جن میں سیاسی۔ سماجی۔ معززین شہریوں ہندو کمیونٹی کے نمائندوں و افسران نےملاقت کی اور عید کی مبارکباد دی ملنے والے وفود اور ڈسڑکٹ جیل لورالائی کے قیدیوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی کے مریضیوں میں مٹھائی تقسیم کرنے کے دوران صحافیوں سے سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی نے کہاکہ عید خوشی و مسرت کا تہوار ھے یہ دن ہمیں نفرت کو مٹانے بھائی چارے و امن کے فروغ اور آپس میں محبت کو بڑھانے کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کے مسلمان عید الفطر کا تہوار بڑے ادب و احترام سے مناتے ہیں ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی عید کے اس پرمسرت موقعے پر آس پاس پڑوس اور رشتے داروں پر نظر دوڑائیں کہ کہیں ان میں سے کوئی ایسا تو نہیں جو اپنی غربت اور تنگدستی کے سبب عید کی خوشیوں میں شامل ہونے سے محروم ھے اگر ایسا ہے تو یقین جانئیے ہم خواہ کتنے ہی اچھے کپڑے پہن لیں طویل دسترخوان سجا لیں عیدیاں بانٹتے پھریں ہماری عید پھر بھی پھیکی ہی رہے گی بلکہ ایسی عید عید کہلانے کے قابل ہی نہیں جس میں دیگر افراد شامل نہ ہوں۔
°°°
خبرنامہ نمبر23 /1622
لورالائی 26 اپریل:- بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما صوبائی وز یر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہاہے کہ حلقہ انتخاب کے عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں آبنوشی تعلیم صحت سڑکو ں کی بحالی سمیت زمینداروں اور عوام کے مسائل حل کیے جارہے ہیں ہماری سیاست کا مقصد صرف اور صر ف عوام کی خدمت کرنا ہے بلند بانگ دعوے اور منفی سیاست کرنا ہمار ا وطیرہ نہیں رہا ہے ہم عملی طور اقدامات کرکے عوام کے مسائل میں بتدریج کمی لارہے ہیں لورالائی شہر کی سڑکوں پر بھی ان قریب کام شروع کیا جائے گا اور تمام سڑکیں تعمیر کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو حائل درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پشتون کور پر ان سے عید ملنے آنے والے عوام اور محکہ انفارمیشن کے محمود بلوچ اور میونسپل کمیٹی لورالائی کے دورے کے موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی لورا لائی عزیز پٹھان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹھیکدار حاجی ستار کاکڑ، اکاؤنٹ آفیسر حیات اللہ مردان زئی اور میونسپل کمیٹی کے کونسلرز کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا لورالائی شہر کی ایک سوچالیس سے زائد سڑیٹ لائٹس کے اخراجات ایک کرڑور چالیس لاکھ تک بنتے ہیں جو جلد فراہم کر دیئے جائیں گے اس کے علاوہ سردار باز محمد خان پارک میں لیڈیز کیلئے علیحدہ پارک بنانے کیلئے چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی عزیر پٹھان کی تجویز پر صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے منصوبہ بندی کرنے اور فنڈ ز کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وہ پی ایس ڈی پی میں زیاد ہ رقم کاحصہ لورالائی شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے مختص کرنے کا وعدہ کیا اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی عزیز پٹھان اور کونسلرز نے صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل کا میونسپل کمیٹی سے ہرمکمل تعاون کی یقین دہانی اور تعاون کرنے اور شہر کے مسائل غور سے سننے پر پر ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہمار ی شتے داری کسی سیاسی وابستگی سے بلاتر ہونی چاہیے ہم الیکشن ضرور لڑئے گے مگر کسی رشتے سے تعلق خراب کیے بغیر اور اخلاقی اقدار اور قبائلی رسم و رواج کا خیال رکھتے ہوئے لڑیں گے شائستگی اوراخلاق کا دامن ہر گز نہ چھوڑیں ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے مگر اس کو اس قدر سیریس نہ لیں کہ رشتوں میں دڑاڑ یں پید ا ہوجائیں اور دوریاں پید اہوں جائیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کارکردگی کی بنا پرآئندہ آنے والے الیکشن میں بھی حصہ لیں گے اور انشاء اللہ عوام کی مدد اور حمایت سے کامیابی ہمارا مقدر ہوگی کسی کی توہین کرنا یا کسی کے ترش روی سے پیش آنا ہمار ا وطیرہ نہیں ہے اور یہ ہر گز سیاسی رویہ نہیں ہے آپ سیاست کرو مگر اخلاقی اقدار اور اپنے رسم رواج اور رشتوں کے تقدس کاخیال رکھے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا کہ سابقہ الیکشن میں بھی ہمارے خلاف بہت جھو ٹے پر وپینگڈے کیے گئے مگر وقت نے سب جھوٹے ثابت کیے اانہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے علاقے میں کوئی قابل زکر ترقیاتی کام نہیں کئے جسکی وجہ سے حلقے کے عوام بے شمار مسائل سے دو چار ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے اجتماعی نوعیت کے مسائل کو حل کرنے پر میگا پروجیکٹس پر کروڑوں روپے کی لاگت سے کام ہو رہا ہے جس سے ترقی کا ایک نیا سفر شروع ہو گا صوبائی وز یر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا کہ سرکاری آفیسران ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کریں تاکہ عوام کو جلداس سے فائدہ ملے انہوں نے کہا کہ کمیشن اور کرپشن کی کوئی اجازت نہیں دی جائیگی سرکار کے پیسے عوام کی امانت ہے صوبائی وز یرصنعت وحرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا کہ لورالائی ااورمیخترسمیت تمام حلقے میں تعلیم صحت صاف پانی زراعت کے منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کیئے جارہے ہیں سرکاری آفیسران منصوبوں کی رفتار کو تیز کریں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کرونگا انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کے جانب جارہا ہیانہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قدرتی وسائل سے استفادہ حاصل کرنیکی بھر پور کوشش کی جارہی ہے بلوچستان کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا جسکی وجہ سے یہاں پر غربت اور بے روزگاری بڑھی انہوں نے کہا کہ صوبے میں انڈسٹریز کو فعال اور اسکی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے کم آمدنی والے افراد کو زیادہ فائدہ ملے گا حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا کہ عوام سے الیکشن میں کئے گئے تمام انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ صحت تعلیم زراعت صاف پانی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر اقتدار میں پہنچا ہوں عوامی مسائل سے راہ فرار اختیار کرنا اپنے لیئے گناہ سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہونگا علاقے میں نسل زئی خیلی اور تعصبات پر یقین نہیں رکھتا بلا امتیاز عوام کی خدمت کر رہا ہوں یہی ہمار ا اولین مشن اور ویژن ہے۔

°°°
پریس ریلیز
کوئٹہ 26اپریل:-علم و ادب کی ترقی میں میڈیا کا اہم اور موثر کردار ہے جس کی وجہ سے آج بین الاقوامی ادب کے ساتھ ساتھ براہوئی زبان و ادب کی ترقی میں براہوئی ادبی ادارے اپنا کردار اد اکر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نامور دانشور، ادیب اور گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابرؔ نے براہوئی ادبی سوسائٹی کی جانب سے عید ملن پارٹی کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر براہوئی یوٹیوب چینل بڑز بلوچستان کے آفس کا افتتاح بھی کیا گیا۔ تقریب سے ڈاکٹر عبدالرزاق صابرؔ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ براہوئی ادبی سوسائٹی نے گذشتہ 45 برسوں سے براہوئی زبان و ادب کی ترویج و ترقی میں اپنا کرداراحسن طریقے سے ادا کررہا ہے۔ اس ادارے کی جانب سے سینکڑوں کتابیں شائع ہوچکی ہیں اور اسی طرح سہ ماہی دے ٹک نے بھی ایک تاریخی رقم کی ہے کیونکہ دے ٹک کے خاص نمبر براہوئی ادب میں ریفرنس بک کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس طرح براہوئی ادبی سوسائٹی کے دوستوں نے موجودہ وقت کے تقاضوں کے مطابق یو ٹیوب چینل Burz کا اجراء کیا۔ جس کے لئے سوسائٹی کے چیئرمین عبدالقیوم بیدارؔ مبارک باد کے مستحق ہیں۔یو ٹیوب چینل Burzکے پروگراموں کی وجہ سے براہوئی زبان ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھائیں میں سمجھتا ہوں کہ پرائیویٹ شعبہ میں اس طرح کے علمی، ادبی اور ثقافتی ادارے نوجوانوں کی تربیت کے حوالے سے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر براہوئی ادبی سوسائٹی کے چیئرمین عبدالقیوم بیدارؔ نے کہاکہ براہوئی زبان و ادب کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم نوجوان لکھاریوں اور میڈیا سے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کی تربیت کے لئے برز میڈیا اور لٹریری اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جس میں نامور ڈائریکٹر ز، لکھاری، کیمرہ مین، انجینئر اور فلم میکرز کو بلا کر نوجوانوں کو تربیت دینے کا منصوبہ بندی کی جارہی ہے اس موقع پر سابق ڈی جی پی آر نور خان محمد حسنی،اکادمی ادبیات کے ریجنل ڈائریکٹر افضل مرادؔؔ، ممتاز ادیب و شاعر شاہ بیگ شیداؔ، وحید زہیرؔ، اے ڈی بلوچ، علی حیدر شاہوانی، قیوم سگوسن براہوئی، پروفیسر حسین بخش ساجدؔؔ، حسن ناصر، ڈاکٹر تاج رئیسانی، احمد نواز، یوسف حسین یوسفی،ظفر ذیشان،عنایت لہڑی، حفیظ سرپرہ، اکبر ساسولی، فلم میکر سمیع سارنگ، پی ٹی وی کے پروڈیوسر محمد علی لانگو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے بڑز ٹی وی چینل کی ابتداء کو براہوئی زبان و ادب اور بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے اہم پیش رفت قرار دیا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایااور کہا کہ ہم جس طرح براہوئی زبان و ادب کی ترویج و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اسی طرح ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم موجودہ دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میڈیا کو مثبت طریقے سے استعمال کریں۔جس میں زبان، ادب، ثقافت کے علاوہ یہاں کے عوامی مسائل کو اجاگر کریں۔تاکہ اس کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی کے فروض میں اپنا کردار ادا کر یں۔
===============================

ریٹائرڈ بیئروکریٹ، سابق سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور معروف شخصیت عبدلرشید لونی مختصر علالت کے بعد آج اسلام آباد میں انتقال کر گۓ- ان کی تدفین مورخہ ستائس اپریل بروز جمعرات صبح دس بجےان کے آبائ علاقے لونی گاوں ضلع سبّی میں ہو گی اور فاتحہ خوانی بھی یہیں ہو گی-
وہ مصطفی لونی، داؤد لونی اور ہارون رشید لونی کے والد تھے۔ٗ
=======================

وزیر داخلہ بلوچستان

۔وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کاڈاکوں کے خلاف آپریشن میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

وزیر داخلہ کی شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

پولیس کے افسران و جوانوں نے جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ

دہشت گردی، فرقہ واریت، نقص امن اور انتہاپسندی میں ملوث سماج دشمن عناصر کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ

دہشت گردی کے خاتمے کے مشن کو نئے عزم و ولولے سے جاری رکھتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ میر ضیاء اللہ

نیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میں وضع کیے گئے قوانین کے خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔ وزیر داخلہ

کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائے۔ میر ضیاء اللہ

حکومت سندھ واقعہ میں ملوث مجرمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے ۔وزیر داخلہ

وزیر داخلہ کی شہداء کی درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا
==============================

ترجمان حکومت بلوچستان
فرح عظیم شاہ کا جیکب آباد کے علاقے جاگیر میں ڈاکؤں کیساتھ مقابلے میں بلوچستان پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار۔ پولیس انسپکٹر اور تین اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔پولیس اہلکاروں نے جرات و بہادری کے ساتھ سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کیا۔
فرح عظیم شاہ

شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ امید ہے کہ سندھ حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لاۓ گی ۔
ترجمان حکومت بلوچستان

فرح عظیم شاہ کی شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیۓ صبر جمیل کی دعا
فرح عظیم شاہ کا واقعہ کے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلدصحتیابی کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار
=========================

خبرنامہ نمبر 1617/2023
خالق آباد:صوبائی وزیرداخلہ و پی ڈی ایم اے بلوچستان میرضیاءاللہ لانگو نے کہاہےکہ بلوچستان کی تعمیروترقی خوشحالی کے لیے وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عملی اور سنجیدہ اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں عوامی وسائل کے حوالےسے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے ظہرانے کے دوران ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا صوبے امن وامان کی فضاء برقراررکھنے اورعوام کی جان ومال عزت وآبرو کی تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام سیکیورٹی فورسز کو واضح احکامات اور ہرممکن سہولیات دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ قلات خالق آباد سمیت پورے صوبے میں عوامی ترقیاتی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں جن سے بلاتفریق پوری عوام مستفید ہورہے ہیں قلات بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے تقریباً تمام دیہاتوں کے سڑکوں کی پختگی کا عمل جاری ہے اس کے علاوہ تعلیم ، صحت ، آبنوشی اسکیمات پر کام تیزی سے جاری ہے ہم دودھ شہد کی نہریں بہانے کا دعویٰ نہیں کرتے ہیں مگر کسی حدتک عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں ریکارڈ عوام دوست اقدامات اٹھائے ہیں جن کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ہے میرٹ پر ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کی گئی حکومت کا مشن بلاتفریق پورے صوبے میں یکساں ترقی و خوشحالی ہے جس پر ہم پوری طرح کاربند ہیں جس سے کوئی ذی شعور انکار نہیں کرسکتا ہے
========================

خبرنامہ نمبر 1616/2023
صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران نے سوات سی ٹی ڈی کے تھانے پر خودکش حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے وزیر مواصلات نے پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور عوام دُکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کو اندر سے کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر اُنہیں سمجھ لینا چاہیئے کہ وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے پوی قوم دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج ، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔قوم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی ۔وزیر موصلاات نے واقعہ کے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی جبکہ اس اندوہناک واقعے پر بلوچستان کی حکومت ، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
======================================

خبرنامہ نمبر 1615/2023
قلات۔ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے منعقدکردہ رمضان فیسٹیول کے سلسلے میں فٹسال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ کے معززمہمان خاص اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ تھے معزز مہمان کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا اور ٹیموں کے ساتھ فوٹو سیشن ہوا معزز مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے15000 پندرہ ہزار ۔میچ ریفری کیلئے 5000 پانچ ہزار۔ بہترین کھیل کا مظاہرہ اور تین گول اسکور کرنے والے کھلاڑی اظہررند کیلئے 5000 پانچ ہزار اور بہترین کوریج کرنے پر صحافی برادری کیلئے 10000 دس ہزار روپیہ کا اعلان کیا اسی طرع اسسٹنٹ کمشنر نے ڈویژن سطع پر فٹسال ٹورنامنٹ کا بھی اعلان کردیا فٹسال ایسوسی ایشن قلات کے صدر میر ضیاءالرحمن مینگل یوسف مینگل اور شائقین نے معززمہمان کے کھیل دوستی کوسراہتے ہوے انکا شکریہ ادا کیا۔
===========================

===============================