امریکہ کی ریاست اوکلاہوما کے کئی علاقوں میں طوفانی بگولوں اور شدید ژالہ باری سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے

امریکہ کی ریاست اوکلاہوما کے کئی علاقوں میں طوفانی بگولوں اور شدید ژالہ باری سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ بدھ کو ہونے والی ژالہ باری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے

کہ آسمان سے گولف کی گیند کے سائز جتنے بڑے اولے برس رہے ہیں۔

=======================

یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 85 افراد ہلاک ،322 زخمی
یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھگدڑ مچنے سے 85 افراد ہلاک،خواتین اور بچوں سمیت 322 زخمی ۔واقعہ باب الیمن میں امدادی رقوم کی تقسیم کرنے کے دوران پیش آیا ۔ بھگدڑ کے ذمہ دار دو تاجروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔یمنی وزارت داخلہ۔
===========================


سوڈان:جنگ بندی کے باوجود فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جھڑپیں
سوڈان میں فوج اور رپیڈسپورٹ فورس کے درمیان جاری لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد تین سو سے تجاوز کرگئی۔ لڑائی میں اب تک چھبیس سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔فریقین نے گزشتہ روز 24 گھنٹوں کیلئے نئی جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا جو مقامی وقت کے مطابق آج شام چھ بجے تک نافذ رہے گا۔عرب میڈیا کے مطابق نئی جنگ بندی معاہدے کے باوجود دارلحکومت خرطوم میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔آر ایس ایف نے فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملے کئے ہیں جبکہ صدارتی محل کے قریب بھی جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔دوسری جانب عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے متحارب فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ عیدالفطر کے دوران جنگ بندی کا اعلان کریں جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے جنگ بندی سے متعلق عزم ظاہر کیا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق خرطوم میں جھرپوں کے باعث لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کردی ۔عالمی تنظیم ریڈکراس نے خبردار کیا ہے کہ اگرلڑائی جلد ختم نہ ہوئی تو شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ جائے گی۔سوڈان میں ہفتے کے روز سے جاری لڑائی کے بعد خرطوم اور اطراف کے شہروں کے ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔جنگ کے باعث ہسپتالوں کو ادویات اور دیگر ضروری سامان کی سپلائی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔

===========================

امریکی ریاست الاباما میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ،4افراد ہلاک،28زخمی
امریکی ریاست الاباما میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ۔چار افراد ہلاک،28زخمی۔تقریب کے تمام شرکا نوعمر لڑکے اور لڑکیاں تھیں۔حملہ آور فرار ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بیشتر کی حالت نازک۔