گروپ آف فرینڈز لاھور کی جانب سے ساتویں سڑک کنارے افطار پارٹی

رپورٹ ۔۔۔۔بیورو چیف
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’جس جس مسلمان نے (اپنے) مسلمان بھائی کو بھوک کی حالت میں کھانا کھلایا تو قیامت کے دن اللہ عزوجل اسے جنت کے پھل کھلائے گا، جس مسلمان نے کسی مسلمان کو پیاس کی حالت میں پانی پلایا تو اللہ اسے روز قیامت مہر بند شراب (یعنی نشے سے پاک جنت کا مشروب) پلائے گا، جس مسلمان نے کسی مسلمان کو کپڑا پہنایا برہنہ جسم ہونے کی حالت میں تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن جنتی پوشاک پہنائے گا۔ (ترمذی)


اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے بمطابق 27 رمضان المبارک حسب روایت بہت ہی پیارے اور انمول دوستوں کے ہمراہ گروپ آف فرینڈز نے مورخہ 18 اپریل 2023 بروز منگل بھیکے والا موڑ وحدت روڈ پر سڑک کنارے ساتویں عوامی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ڈسکور پاکستان کی ٹیم نے آج کی افطار پارٹی کی کوریج کی۔ راہگیروں مزدوروں محنت کشوں اور مسافروں کی ایک کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
ڈاکٹر قیصر رفیق چیرمین ڈسکور پاکستان نیوز چینل کی جانب سے بھی سڑک کنارے عوامی افطار پارٹی میں حصہ لیا گیا اور ڈسکور پاکستان نیوز چینل کی جانب سے سڑک کنارے افطار پارٹی کی بھر پور کوریج کی گئی
ماہ رمضان 2023 کی ساتویں سڑک کنارے عوامی افطار پارٹی میں دیگر کے علاوہ شہزاد بھٹہ، عائشہ بٹ۔آپا شاہین احمد ،


آپا محمودہ ۔ ریبال احمد ۔ڈاکٹر ثمینہ شاہد ۔شاہد مرزا ۔ساجدہ ملک،سردار ہمایوں ۔شیخ زوہیر، عابد ھاشمی، سجاد بٹ ،جمیشد علی۔شیخ کاشف اقبال ۔مریم خالد ۔ماہم ناز ۔انیلہ الطاف ۔آمنہ زہرہ ۔رومیسا زہرا۔میجر ثنا حجازی ۔نائلہ بٹ ۔مسز زرقا عرفان ۔مسز انیسہ ۔ اجمل بھائی ۔ لبنی آپی باجی زیب النساء ۔سعدیہ آمنہ اور رقیہ نے شرکت کی گئی اور افطاری کے انتظامات میں بھر پور حصہ لیا گیا اور روزے داروں کی خدمت کی گئی سڑک کنارے عوامی افطار پارٹی میں عابد ھاشمی شاھین آپا نے خوبصورت انداز میں نعت رسول مقبول پیش کی
اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ھماری اس نیکی کو قبول فرمائے اور ھمیں مزید ایسے فلاحی کاموں میں حصہ ڈالنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
یاد رھے کہ سڑک کنارے افطار پارٹی کا سلسلہ تقریباً دس سال پہلے شکیل فاروقی ،شہزاد بھٹہ، عائشہ بٹ ، عابد ھاشمی، منظر قیوم پر مشتمل ایک ٹیم نے شروع کیا تھا جو اب تک کامیابی سے چل رھا ھے
==============================