پاکستان کے متعدد دور افتادہ علاقے آج بھی موبائل فون نیٹ ورک سے محروم ہیں ۔ آخر کیوں ؟ اور کب تک؟


پاکستان کے متعدد دور افتادہ علاقے آج بھی موبائل فون نیٹ ورک سے محروم ہیں ۔ آخر کیوں ؟ اور کب تک؟

اکستان، موبائل فون کمپنیوں کی نیٹ ورک میں مزید توسیع سے معذرت
=====
اسلام آباد (زبیر قصوری )پاکستان کی موجودہ معاشی اور مہنگائی کی صورتحال کے پیش نظر موبائل فون کمپنیوں نے نیٹ ورک میں مزید توسیع کرنے سے معذرت کر لی پاکستان میں کام کرنے والی تین بڑی موبائل فون کمپنیوں نے مشترکہ طور پر حکومت پاکستان اور پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو مکمل تفصیل کے ساتھ ہی خط جاری کیا ہے جس میں کمپنیوں نے موجودہ حالات کے پیش نظر اپنی مشکلات سے ادا کیا ہے خط کے مطابق کمپنیوں نے بتایا ہے کہ ہم نے پہلےیہ 15 اگست 2022 اور 17 جنوری 2023 کو خطوط کے تسلسل میں ایک دفعہ پھر اپنے مسائل پر یاد دہانی کے لئے حکومت اور PTA کو بتایا ہے کے ہم موبائل آپریٹرز کے حال ہی میں جاری کردہ/ تجدید شدہ لائسنسوں کے تحت لازمی نیٹ ورک رول آؤٹ ذمہ داریوں کے قانون کی پاسداری کرنے والے کارپوریٹ اداروں اور ملک کے بڑے ٹیلی کام اور بنیادی ڈھانچے کی خدمات فراہم کرنے والے ہونے کے ناتے، مختلف USF منصوبوں میں شرکت کے ساتھ ساتھ اپنے توسیعی منصوبوں کے ذریعے لائسنسوں میں بیان کردہ “نیٹ ورک رول آؤٹ ذمہ داریوں” کی پابندی کرنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہیں اور ہم پورے پاکستان میں۔ کوریج والے علاقوں میں صارفین کو اعلی معیار کی نیٹ ورک خدمات استعمال کرنے کے قابل بنانے کا وژن رکھتے ہیں۔
https://e.jang.com.pk/detail/418275
=======================
انٹرنیٹ اور موبائل فون بینکاری کے ذریعے ٹرانزیکشنز میں مسلسل اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیٹ اور موبائل فون بینکاری کے ذریعے ٹرانزیکشنز میں مسلسل اضافہ ،راست (Raast) استعمال کرنے والوں کی تعداد 72.1 فیصد بڑھ گئی ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منگل کومالی سال 2022-23کے لیے نظام ادائیگی کی پہلی اور دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں جولائی تا دسمبر 2022 کی مدت کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں ملک میں ادائیگیوں کے ایکوسسٹم کی اہم جھلکیوں کو اجاگر کرتے ہوئے ادائیگیوں کے انفرااسٹرکچر کے ذریعے پروسیس ہونے والی ٹرانزیکشنز کا جامع تجزیہ کیا گیا ہے۔ فوری اور کم لاگت ادائیگی کی فراہمی کے لئے اسٹیٹ بینک کے اقدام راست میں حوصلہ افزا نمو ہوئی ہے کیونکہ راست استعمال کرنے والوں کی تعداد مالی سال 22 کی چوتھی سہ ماہی کے 15.0 ملین سے بڑھ کر مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں 21.1 ملین، اور مالی سال 23 کی دوسری سہ ماہی میں 25.8 ملین تک پہنچ گئی، جو کہ جون 22 کے بعد اس میں 72.1 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔
============