جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے پرکشش منصوبے ، عوام کی بے پناہ دلچسپی ، اللہ کرے یہ بلڈر دھوکا نہ دے ۔

جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے پرکشش منصوبے ، عوام کی بے پناہ دلچسپی ، اللہ کرے یہ بلڈر دھوکا نہ دے ۔

جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپر ز اپنے پرکشش منصوبوں کی وجہ سے تعمیراتی حلقوں میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اس گروپ کے بڑے بڑے اعلانات لوگوں کے سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کی ان منصوبوں میں بے پناہ دلچسپی نظر آتی ہے رمضان اسپیشل کے طور پر عمرہ لکی ڈرا اور عید سے پہلے عیدی جی ایف ایس کے ساتھ پچاس ہزار روپے کی شاپنگ مال مفت وہ بھی چیز ڈیپارٹمنٹل اسٹور پر ، یہ اور اس جیسے اور بہت سے پرکشش اعلانات اس گروپ کی جانب سے سامنے آ چکے ہیں اور تعمیراتی شعبے میں یہ گروپ تیزی سے ترقی کر رہا ہے دیکھا جائے تو حالیہ چند برسوں میں اس گروپ میں جس تیزی سے مقبولیت اور شہرت حاصل کی ہے وہ ہر کسی کے حصے میں نہیں آتی یہ گروپ لوگوں کو ان کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق مکان اور گھر بنانے کے مواقع دے رہا ہے اس گروپ کا دعویٰ ہے کہ یہ لوگ کاسٹ ہاؤسنگ منصوبے لے کر آیا ہے لیکن تعمیراتی اسٹینڈرز اور کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا رہا ، سب لوگوں کے لیے گھر بنانے کا خواب پورا کرنے کا بہترین موقع یہ گروپ آپ نے پلیٹ فارم سے دے رہا ہے اس گروپ کے سی ای او عرفان واحد سے لے کر اس گروپ کے ساتھ جڑے ہوئے تمام ٹیم ممبران بلند حوصلہ اور پر عزم لوگ ہیں اور کراچی سے باہر نکل کر یہ گروپ اب اسلام آباد میں سیون ونڈر سٹی جیسے شاندار منصوبے لانچ کر چکا ہے میگا ٹاور اس کا بڑا پروجیکٹ ہے جبکہ این ٹی آر انڈسٹریل زون ٹو منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اس کے علاوہ ڈی ایچ اے سٹی ولاز ملتان کی بکنگ شروع ہے جبکہ مہران گولڈ اور بولان پلاٹینم جیسے بینگلوز کے منصوبے بھی پیش خدمت ہیں یہ گروپ ڈویلپنگ لینڈ سے لے کر پراپرٹی اور ہاؤسنگ سوسائٹی اور انڈسٹری لینڈ سے کمرشل لینڈز اور ایمنٹی لینڈز تک مختلف لینڈ پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے ملیر ٹاؤن ، نارتھ ٹاؤن ریزیڈنسی ،جی ایف ایس ٹاور ، سیون ونڈر سٹی سمیت متعدد اہم منصوبے اس کے پورٹ فولیو میں شامل ہیں بظاہر بڑی تیزی سے ترقی کرنے والا یہ گروپ بہت اچھے اور پرکشش منصوبے لے کر عوام کے سامنے آیا ہے ۔مشہور شخصیات اس کے منصوبوں کی تشہیر میں حصہ لے رہی ہیں جس کی وجہ سے عوام کا اعتماد اور کشش بڑھ رہی ہے جنہوں نے ان منصوبوں سے استفادہ کیا ہے وہ خوش ہیں اور جو لوگ اب سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں وہ یہ دعا بھی کر رہے ہیں کہ اللہ کرے یہ بلڈر دھو کہ نہ دے ، خاص طور پر وہ لوگ جو ماضی میں مختلف بلڈرز کے ہاتھوں پریشانی اٹھا چکے ہیں یا ان کے قریبی لوگ عزیز رشتے دار اس طرح کے مسائل سے دوچار رہے ہیں وہ یقینی طور پر محتاط رویہ اختیار کرتے ہیں اور اچھی طرح جانچ کرنے کے بعد سرمایہ کاری کرتے ہیں اور ایسا کرنا بھی چاہئے ۔
========================