کرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا۔۔

ملک میں سیاسی و معاشی بے یقینی نے آج بھی اسٹاک مارکیٹ کو جکڑے رکھا وہیں ڈالر کے کم ترین ملکی ذخائر اور رمضان عمرہ سیزن میں ڈالر کی طلب بڑھنے سے کرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ بھی نہ رک سکا۔۔ڈالر اور سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر جا پہنچی۔۔
سما کے سینئر رپورٹر سید رضوان عالم کی رپورٹ۔۔۔

کرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا۔۔
منگل کو بھی امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھی گئی۔۔۔
انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے چونتیس پیسے مہنگا ہوکر دو سو اٹھاسی روپے تینتالیس پیسے کی رکارڈ سطح پر بند ہوا۔۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر دو روپے مہنگا ہوکر دو سو پچیانوے روپے پر جاپہنچا

پیر کی طرح منگل کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں اختتام ہوا
ہنڈریڈ انڈیکس اتار چڑھاؤ کے بعد اکتیس پوائنٹس گرکر انتالیس ہزار آٹھ سو پانچ پوائنٹس پر بند ہوا۔۔
اسٹاک بروکرز کے مطابق رمضان کا آخری عشرہ شروع ہونے کے باعث سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آئے جس سے مارکیٹ میں سرگرمیاں ماند رہیں۔۔۔۔

ادھر پاکستان میں سونے کی قیمت پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں چھے سو روپے کا اضافہ ہوا
چوبیس کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ اٹھارہ ہزار تین سو روپے کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچی۔۔
دس گرام سونے کے بھاؤ پانچ سو چودہ روپے کے اضافے سے ایک لاکھ ستاسی ہزار ایک سو ستاون روپے ہوگئے۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے ریٹ ایک ڈالر کم ہوکر دو ہزار ایک ڈالر پر آنے کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا ہوا۔۔
گولڈ ڈیلرز کے مطابق پاکستان میں سونے کے ریٹ دبئی سے پانچ ہزار روپے فی تولہ انڈرکاسٹ ہوگئے ہیں۔۔
ڈالر مہنگا ہونے اور سٹے بازی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ رہی ہے۔۔
سید رضوان عالم ۔۔۔ ۔۔۔ کراچی
=========================================