سکھر آئی بی اے یونیورسٹی اور حکومت سندھ کے محکمہ انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے “انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹریز: ریڈینس بوٹ کیمپ” کے لیے معاھدہ پر دستخط کیے ہیں۔

سکھر (پ ر) سکھر آئی بی اے یونیورسٹی اور حکومت سندھ کے محکمہ انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے “انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹریز: ریڈینس بوٹ کیمپ” کے لیے معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے پر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ اور حکومت سندھ کے سیکریٹری آصف اکرام نے وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محترمہ تنزیلہ ام حبیبہ کی موجودگی میں دستخط کیے۔ “انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹریز: ریڈینس بوٹ کیمپ” کا مقصد پاکستان کے صوبہ سندھ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کی تیاری کو فروغ دینا اور اس میں اضافہ کرنا ہے۔ آئی ٹی انڈسٹری ریڈی نیس بوٹ کیمپ پروگرام کا مقصد 1500 نوجوان گریجویٹس / مساوی کو جدید ترین آئی ٹی انڈسٹری کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے جو پاکستان اور دنیا بھر میں ہنر مند وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے درکار ہے۔ ٹریننگ میں سات سب سے زیادہ اہم ٹیکنالوجیز MERN اسٹیک ڈویلپمنٹ، ویب انجینئرنگ، کلاؤڈ سلوشن آرکیٹیکچر، موبائل ایپ ڈویلپمنٹ، SQA، Python اور گیمنگ اور اینیمیشن کے ساتھ ڈیٹا سائنسز شامل ہیں۔
سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری ریڈینس بوٹ کیمپ پروگرام سکھر آئی بی اے یونیورسٹی, انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے تعاون سے سندھ کے مختلف اضلاع کراچی، حیدرآباد، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ، سکھر اور خیرپور سے شروع کیا جائیگا۔ وائیس چانسلر نے مزید کہا کہ “ہر کورس 300 گھنٹے کی تربیت پر مشتمل ہو گا (ایمبیڈڈ فری لانسنگ سکلز کے ساتھ تکنیکی مہارتوں پر 90٪ اور سافٹ سکلز ٹیرننگ یعنی کمیونیکیشن، ٹیم بلڈنگ، ایتھکس، ہیومن رائٹس اور انٹرپرینیورشپ پر 10٪) مشتمل ہوگا۔
سکھر آئی بی اے یونیورسٹی اور حکومت سندھ کے محکمہ انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان معاہدہ خطے میں آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دینے اور آئی ٹی کی اختراعات اور انٹرپرینیورشپ کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ایک باہمی کوشش کی نشاندہی کرتی ہے۔ اميد ہے کہ اس شراکت داری سے سندھ میں آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں مدد ملے گی اور ٹیکنالوجی پر مبنی حل اور خدمات کے فروغ کے ذریعے اقتصادی ترقی میں سہولت ملے گی۔ معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب میں حکومت سندھ کے محکمہ انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دفتر کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں نے اس عزم کو اجاگر کیا کہ خطے میں آئی ٹی صنعت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت اور تعلیمی ادارے مل کر کام کرینگے۔

پبلک رلیشن آفیسر
سکھر آئی بی ای یونیورسٹی
================