امریکہ میں کاونٹیز کی سطح پر ہر سال ہونے والے سب سے بڑے سالانہ فورٹ بینڈ افطار ڈنر کا اس سال بھی انعقاد کیا گیا


امریکہ میں کاونٹیز کی سطح پر ہر سال ہونے والے سب سے بڑے سالانہ فورٹ بینڈ افطار ڈنر کا اس سال بھی انعقاد کیا گیا

میرئیٹ شگر لینڈ میں منعقدہ سالانہ افطار ڈنر میں اراکین کانگریس شیلا جیکسن لی ،ایلزیبتھ فلیچر ،کاونٹی جج کے پی جارج ،ڈسٹرکٹ اٹارنی برائن مڈلٹن ،شیر ف ایرک

فیگن ،کانسٹیبل نبیل شائق اور متعدد ریاستی اسمبلی کے اراکین سمیت اعلی سرکاری حکام کی شرکت

اراکین کانگریس کی طرف سے افطار ڈنر کے منتظم ممتاز
کمیونٹی رہنما ہارون مغل کو کانگریس کی توصیفی اسناد سے بھی نوازا گیا

اس موقع پر اراکین کانگریس شیلا جیکسن لی اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ فورٹ بینڈ افطار ڈنر نہ صرف کاونٹی سمیت پورے ہیوسٹن میں بین المذاہب ہمُ آہنگی کی شاندار مثال ہے بلکہ مختلف کمیونٹیز کلچر اور مذاہب کے درمیان باہمی امن و محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا بھی ذریعہ ہے

افطار کے منتظم ہارون مغل نے افطار ڈنر میں شرکت کرنے والے سیاسی اور سرکاری اکابرین اور کمیونٹیز
کے افراد سے اظہار تشکر کیا
افطار ڈنر میں ممتاز نوجوان عالم دین توقیر شاہ نے ماہ صیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کا کہنا تھا کہ قرآن کی خوبصورتی یہ ہے کہ وہ باہمی امن بھائی چارے اور محبت کا درس دیتا ہے

=======================