– ’میں اتنا اچھا نہیں‘،یونیورسٹی کے طالبعلم کی خودکشی –


– ’میں اتنا اچھا نہیں‘،یونیورسٹی کے طالبعلم کی خودکشی –

رواں برس اس ادارے میں خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

– ’میں اتنا اچھا نہیں‘،یونیورسٹی کے طالبعلم کی خودکشی –

انڈیا کے شہر مدراس میں انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایک اور طالبعلم نے خودکشی کر لی ہے۔ رواں برس اس ادارے میں خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ 32 برس کے طالبعلم کا تعلق مغربی بنگال سے تھا اور وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کا طالبعلم تھا۔
پولیس کے مطابق خودکشی کرنے سے پہلے پی ایچ ڈی سکالر نے واٹس ایپ سٹیٹس دیا جس میں لکھا تھا کہ ’سوری، میں اتنا اچھا نہیں۔‘
پولیس کے مطابق ’سٹیٹس دیکھنے کے بعد دوست ان کے گھر پہنچے اور سچن کو لٹکا ہوا پایا۔ ایمبولینس کو بلایا گیا اور معائنے کے بعد اس کو مردہ قرار دے دیا گیا۔‘
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریسرچ کے طالبعلم کا بہترین تعلیمی ریکارڈ تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کو میکینکل انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم کے انتقال پر سخت افسوس ہے۔ اُن کا جانا ریسرچ کمیونٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
ادارے نے درخواست کی ہے کہ اس مشکل وقت میں طالبعلم کے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔
رواں برس کے آغاز میں بی ٹیک کے تیسرے سال کے ایک طالبعلم اور ایک پی ایچ ڈی سکالر نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے چینئی کیمپس میں خودکشی کی تھی۔
https://www.urdunews.com/node/755456
======================================
کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی نو منتخب فکیلٹیز کا اجلاس اور افطار ڈنر.
کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی کونسل کے
انتخاب کے بعد پانچ بڑی فکیلٹیز کو تشکیل دے دیا گیا
جن کا اجلاس کراچی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ فکیلٹیز نے ڈینز اور سیکرٹری کا انتخاب کیا۔ ڈینز منتخب ہونے والوں میں میجر جنرل شہلہ بقائی ،پروفیسر شاہد رسول،پروفیسر ممتاز علی مروت،پروفیسر مسعود صادق اور پروفیسر میر علی شاہد شامل ہیں۔ فکیلٹیز سے خطاب کرتے ہوئے صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر خالد مسعود گوندل نے مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ کونسل اور فکیلٹیز تربیتی اور تحقیقی معیار کو مزید بہتر بنائیں گی۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال ہوگا اور عوام الناس کو بہترین سپیشلسٹ ڈاکٹرز فراہم کیے جائیں گے۔فکیلٹیز نے اپنے اجلاس میں سفارشات مرتب کی جن پر آئندہ تین ماہ میں عمل درآمد ہوگا۔اس موقع پر صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پروفیسر خالد مسعود گوندل اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے کراچی کے طبی اداروں کے سربراہان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔افطار ڈنر میں کراچی کے تمام اداروں کے سربراہان بشمول وائس چانسلرز اور پرنسپلز جن میں پروفیسر سعید قریشی،پروفیسر انیس الدین بھٹی،ڈاکٹر تحسین رضا،پروفیسر طارق رفیع،پروفیسرفضل اختر،پروفیسر نیر الاسلام،پروفیسر بشیر حنیف،پروفیسر نوین فریدی،پروفیسر عائشہ مہناز،پروفیسر سید محمود،ڈاکٹر عبدالباری خان،ڈاکٹر محمد التمش،ڈاکٹر محمد شریف ھاشمانی،پروفیسر محمد اقبال فریدی،پروفیسر روبینہ حسین،پروفیسر نورالوہاب،پروفیسر فواد علی موسی،پروفیسر شاہد رسول،پروفیسر مسعود احمد،پروفیسر لبنا انصاری بیگ،پروفیسر محمد رضوان خان،پروفیسر سہیل اختر،پروفیسر شاہ جہان کٹپر،پروفیسر ناصر سلیم صدل آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر اکمل سابق کونسلرز پروفیسر عطاءالرحمن ،پروفیسر شاہد پرویز سمیت دیگر سینئر پروفیسرز نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف گیسٹ گورنر سندھ کامران خان ٹسوری نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر اور تمام کونسل کو مبارکباد دی۔ان کا کہنا تھا ڈاکٹرز انسانیت کی خدمت کو اولین فریضہ سمجھیں۔ ڈاکٹرز ہماری صحت کی حفاظت اس طرح کرتے ہیں جس طرح ہمارے ملک کی فوج سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز انتہائی باصلاحیت ڈاکٹرز مہیا کر رہا ہے۔ادارے سے فارغ التحصیل ڈاکٹرز بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ملک کے دور دراز علاقوں میں ڈاکٹرز کی اشد ضرورت ہے۔
پروفیسر خالد مسعود گوندل نے خطبہ استقبالیہ میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز سائنس کی قومی اور بین الاقوامی خدمات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی اور سینئر وائس پریذیڈنٹ پروفیسر محمد شعیب شفیع نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
=============================

لاہور(مدثر قدیر)پاکستان اکیڈمی آف سٹیم سیل تھراپسیٹکس اور سوسائٹی آف ری جنریٹو میڈیسن کے زیر اہتمام اسٹیم سیل تھراپی اور ری جنریٹو میڈیسن کے موضوع پر دوسرا سپموزیم کا آغاز 6مئی کو ہوگا جس کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سمپوزیم کی آرگنائزر اسسٹنٹ پروفیسر اسٹیم سیل ایکسپرٹ اور کنسلٹنٹ ڈرماٹالوجسٹ علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر بشری بشیر کا کہنا تھا کہ ملک کی معروف طبی شخصیا ت اس سمپوزیم میں شرکت کریں گی اور اسٹیم سیل تھراپی سمیت دیگر چیزوں پر اپنا مطالعہ اور تجربہ حاضرین سے شئیر کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈ ی ایس,ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء کے لیے اس سمپوزیم میں تربیت کے حوالے سے بہت سا نالج سیکھنے کو ملے گا اور خصوصی طور پر ایسی بیماریاں جن میں بالوں کا جھڑنا،جلنے کے نشانات،اسکار،ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض،پٹھوں کی ٹوٹ پھوٹ،پین منیجمنٹ،شوگر،بے اولادی،پارکنسن،گردوں کے مسائل،جوڑوں کی دردیں اور ایسے دیگر طبی مسائل کا احاطہ کیا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ اسٹیم سیل تھراپی ان امراض کے حوالے کیا کردار ادا کرتی ہے انھوں نے مزید بتایا کہ پروفیسر ڈاکڑفریدون جواد احمد،پروفیسر مستحسن بشیر اورپروفیسر صفیہ سلطانہ منیرکے لیکچرز اس سپموزیم کا خصوصی حصہ ہوں گے۔
==========================

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نجی جامعات کے خلاف گھیرا تنگ کردیا

گنجائش سے زیادہ داخلوں پر دادابھائی انسٹیٹیوٹ کو نوٹس جاری، ذرائع

ایچ ای سی کی انتظامیہ کو یونیورسٹی کیلئے اراضی وسیع کرنے کی ہدایت،

ضابطے مکمل نہ ہونے پر ایچ ای سی کا ڈی پی ٹی پروگرام کو تسلیم کرنے سے انکار، ذرائع

ایچ ای سی کی دادابھائی انسٹیٹیوٹ کو ایک ماہ میں جواب جمع کرانے کی ہدایت
=============================

جامعہ کراچی: سنڈیکیٹ کا اجلاس

ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے جامعہ کراچی کے گریڈ17 تا22 کے اساتذہ و افسران کی ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی منظوری

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کااجلاس پیر کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے جامعہ کراچی کے گریڈ17 تا22 کے اساتذہ و افسران کی ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی منظوری دی گئی۔

انسٹی ٹیوٹ آف کلینکل سائیکولوجی کے بورڈ آف گورنرز پراین ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ تین سال کی مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی جبکہ ایریااسٹڈی سینٹربرائے یورپ کے بورڈ آف گورنرز پر رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاویدکی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ تین سال کی مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔

اعلیٰ ثانوی بورڈ،کراچی کے بورڈ آف گورنرپر ایک رکن کی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ دوسال کی مدت کے لئے شعبہ کیمیاء کے ڈاکٹر محسن علی کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں مالیاتی ومنصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے پیش کی جانے والے رپورٹ پر ناظم مالیات طارق کلیم کی ممبران سنڈیکیٹ کی جانب سے سرزنش کی گئی جس پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ عید کے بعد سنڈیکیٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں صرف مالی اور بجٹ سے متعلق معاملات زیر بحث لائے جائیں گے۔

شعبہ جینیات میں پروفیسرڈاکٹر مقصود علی انصاری،شعبہ فعلیات میں ڈاکٹر تاثیر احمد خان،شعبہ سندھی میں پروفیسر ڈاکٹر ناہید پروین،شعبہ ابلاغ عامہ میں ڈاکٹر عصمت آراء اور شعبہ معاشیات میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کی بطور صدر تین سال کی مدت کے لئے تقرری کی منظوری دی گئی۔

جامعہ کراچی کے حاضر سروس ملازمین جو جامعہ کے مکانات پرناجائزقابض ہیں انہیں معطل، جبکہ ریٹائرملازمین کی پینشن سے ہاؤس سیلنگ کی مدمیں ملنے والی رقم تین گنااضافے کے ساتھ کاٹنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں 2019 ء کے اشتہارکے تحت کی جانے والی تقرریوں کے لئے ہونے والے ٹیسٹ کے حوالے سے طے کیاگیا کہ ایچ ای سی اسلام آباد کے ذیلی ادارے کے تحت ان کا تحریری امتحان لیاجائے تاکہ 2019 ء کے اشتہارکے مطابق خالی آسامیوں کو پرکیاجاسکے۔

انسٹی ٹیوٹ آف میرین ریفرنس کلیکشن اینڈ ریسرچ سینٹر کی وفرامتانت زہرہ عرصہ رخصت میں پی ایچ ڈی ڈگری جمع نہ کرانے کے معاملے پر پروفیسر ڈاکٹر فیاض وید اورسعدیہ جاوید پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔اجلاس میں اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر میں پروفیسرڈاکٹرنورین مجاہد کی تین کی سال کی مدت کے لئے بطور ڈائریکٹر تقرری کی منظوری دی گئی۔
=============================