نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے میوہسپتال کے سرجیکل ٹاورمیں زیر علاج نذیراں بی بی کی عیادت کی

لاہور(جنرل رپورٹر)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے میوہسپتال کے سرجیکل ٹاورمیں زیر علاج نذیراں بی بی کی عیادت کی -60سالہ نذیراں بی بی ساہیوال میں آٹا کی تقسیم کے دوران بھگڈرمچنے کے باعث زخمی ہوگئی تھیں۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی ذاتی کاوش سے پاک فوج اور ریسکیو1122نے ایئرایمبولینس کے ذریعے نذیراں بی بی کومیوہسپتال لاہورشفٹ کیاہے۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اظہارخیال کرتے ہوئے بتایاکہ سی ای اومیو ہسپتال پروفیسرہارون حامداورایم ایس نے نذیراں بی بی کوریسیوکیاہے۔نذیراں بی بی کے علاج ومعالجہ کیلئے پروفیسرآف سرجری،پروفیسرآف میڈیسن،ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ چیسٹ سرجری،ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ چیسٹ میڈیسن اورپروفیسرآف انیستھیزیاپرمشتمل میڈیکل بورڈتشکیل دیاگیاہے۔نگران صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اس سارے معاملے کی خودنگرانی کررہے ہیں۔سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی اور وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز کو مریضہ کی شفٹنگ میں کرداراداکرنے پر شاباش دیتے ہیں۔ مریضہ نذیراں بی بی کی حالت خطرے سے باہرہے۔مریضہ نذیراں بی بی کو ابھی وینٹی لیٹرپررکھاجائے گا۔مریضہ نذیراں بی بی کے مزیدعلاج کیلئے میڈیکل بورڈفیصلہ کرے گا۔میوہسپتال انتظامیہ نے اس حوالہ سے مریضہ نذیراں بی بی کے لواحقین کی کونسلنگ کی ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ لواحقین نے علاج و معالجہ کے حوالہ سے تسلی کااظہارکیاہے۔ میوہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضہ نذیراں بی بی کے لواحقین کیلئے رہنے اور کھانے پینے کابھی انتظام کیا گیاہے اور مریضہ کے علاج و معالجہ کیلئے ہرقسم کی ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔
================