گورنر سندھ گیارہویں اقطاری کے لئے پکوڑے تیارکررہے آئیں گورنر ہاؤس میں ان کے ساتھ افطار کریں

گورنر سندھ گیارہویں اقطاری کے لئے پکوڑے تیارکررہے آئیں گورنر ہاؤس میں ان کے ساتھ افطار کریں
=========================


کراچی ( اپریل 02)
٭ عوامی گورنر کی گیارہویں سحری پر بھی عوام کے درمیان،
٭ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی سحری کے لئے بہادرآباد کی فوڈ اسٹریٹ آمد
٭ کراچی میں ہر جگہ جاﺅں گا، صوبہ کے دیگر شہروں میں بھی سحر و افطار کروں گا، گورنر سندھ
٭ ہر صاحب اختیار کو عوام کے درمیان جانا چاہئے۔ گورنر سندھ
٭ عوام میں جاکر ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں، کامران خان ٹیسوری
٭ پوری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں ، کامران خان ٹیسوری
٭ تنقید کرنے والے اپنا کام کرتے رہیں، میں اپنا کام کرتا رہوں گا،گورنر سندھ
٭ گورنر ہاﺅ س میں اسکول ، کالج اور مدارس کے طالب علموں کو بھی افطار کروایا جارہا ہے ، گورنر سندھ
٭ عوام سے ملاقات کے لئے کسی نہ کسی فوڈ اسٹریٹ پر جاتا رہوں گا۔ کامران خان ٹیسوری
٭ عوام کے درمیان جاکر حقیقی مسرت کا احساس ہوتا ہے،گورنر سندھ
٭ چاند رات پر گورنر ہاﺅس میں خواتین کے لئے مفت مہندی لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کامران خان ٹیسوری
٭ انہیں چوڑیاں بھی دی جائیں گی، گورنر سندھ
٭ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا میرا عزم ہے۔ گورنر سندھ
٭ عید الفطر کے بعد 50 ہزار نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔ گورنر سندھ
٭ آئی ٹی کورسز میں نوجوانوں کے انتخاب کے لئے جلد گورنر ہاﺅس میں ٹیسٹ منعقد ہوگا۔ گورنر سندھ
٭ آئی ٹی ٹریننگ کے بعد نوجوان 3سے5لاکھ روپے مہینہ کمانے کے قابل ہوجائیں گے۔ گورنر سندھ
٭ گورنرز اینی شیٹو Governor’s initiativeکے ذریعہ اعلیٰ تعلیم کے لئے 1000اسکالر شپس دی جائیں گی، گورنر سندھ
٭ ون پلس ون فارمولہ کے ذریعہ کئی مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔ گورنر سندھ