محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز سندھ کے تعلیمی بورڈز کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے چیئرمین بورڈز پر دباؤ ڈالنا بند کرے۔

محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز ہوش کےناخن لے، سپلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفيسرز اينڈ ليکچررز ايسوسی ايشن ( سپلا) کے مرکزی صدر منور عباس، سیکریٹری جنرل شاہجہاں پنھور، سيد عامر علی شاہ، پروفيسر الطاف کھوڑو اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہمحکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز ہوش کےناخن لے، محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز سندھ کے تعلیمی بورڈز کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے چیئرمین بورڈز پر دباؤ ڈالنا بند کرے۔ اپنی نااہلی کو چھپانے کے بجائے سندھ کے تعلیمی بورڈز میں خالی تمام اہم اسامیوں چیئرمین بورڈز، ناظمِ امتحانات اور سیکریٹریز بورڈ فوراً میرٹ پر تعینات کیے جائیں۔