چیف سیکریٹری سندھ نے حال ہی میں نیپا کورس سے آئے ہوئے گریڈ 20 کے افسر آصف اعجاز شیخ کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ مقرر کردیا

چیف سیکریٹری سندھ نے حال ہی میں نیپا کورس سے آئے ہوئے گریڈ 20 کے افسر آصف اعجاز شیخ کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ مقرر کردیا ، آصف اعجاز شیخ اس سے قبل بھی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ، ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ایسٹ مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ ڈی آئی جی عامر فاروقی کو ڈی آئی جی کرائم برانچ مقرر کردیا گیا ہے وہ کافی عرصہ سے ایف آئی اے میں خدمات سرانجام دے رہے تھے اور ان کی بھی خدمات حال ہی میں سندھ حکومت کے حوالے کی گئیں تھیں وہ بھی اس سے قبل کراچی میں اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔
=======================

عامر فاروقی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کرائم برانچ تعینات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے2سینئر افسران کے تبادلے اور تقرریاں کردی گئیں،نوٹیفیکشین کے مطابق آ صف اعجاز شیخ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور عامر فاروقی کو ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کرائم برانچ تعینات کردیا گیا۔