تمام اضلاع میں گشتی شکایتی سیل بنانے کی ہدایت، عوامی خدمت کے لئے آگاہی پیغامات اور مکمل سسٹم سے مزین ایک گاڑی پورے ضلع میں گشت کرے گی


تمام اضلاع میں گشتی شکایتی سیل بنانے کی ہدایت، عوامی خدمت کے لئے آگاہی پیغامات اور مکمل سسٹم سے مزین ایک گاڑی پورے ضلع میں گشت کرے گی
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے سینیٹری ورکز کے عملے میں اضافے اور تنخواہوں میں اضافے کی بھی ہدایت

کراچی()منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں گشتی شکایتی سیل بنانے کے لئے فوری انتظامات کئے جائیں جس کا مقصد شہریوں کو بروقت ریلیف دینا اور انکی شکایات کے فوری ازالے کے ساتھ ساتھ انہیں کچرے کو محفوظ طریقے سے پھینکنے اورکچرا صرف کچرے دان میں ڈالنے کی آگاہی دینا ہے۔انہوں نے متعلقہ نجی کمپنیزکو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لئے ایک گاڑی اس طرح ڈیزائن کریں جس پر عوامی آگاہی کے پیغامات درج ہوں اور گاڑی میں کمپلین موصول ہونے کے بعد فوری طورپر متعلقہ افسران تک پہنچانے کے لئے مکمل سسٹم موجود ہوگا۔گاڑی مختلف علاقوں میں گشت کرکے لاؤڈاسپیکر پر شہریوں کو آگاہی فراہم کرے گی اور شہریوں کی شکایات موقع پر سننے کے بعد متعلقہ عملے تک پہنچانے کا کام یقینی بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کچرا کھلی جگہ پھینکنے والوں کے خلاف 144 کے تحت کاروائی بھی عمل میں لائی جا ئے گی لہذااس سلسلے میں بھی شہریوں کو آگاہی دیں۔انہوں نے نجی کمپنیزکومزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹری ورکز کی اجرت سرکاری مختص کردہ اجرت کے مطابق کی جائے یہ انکاحق ہے مزید براں سوئپنگ کے عملے میں اضافے اور علاقوں کی سوئپنگ مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمیڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی