ڈائریکٹر فنانس کراچی یونیورسٹی کے حوالے سے وزیر اعلی کا اہم بیان سامنے آگیا ۔

ڈائریکٹر فنانس کراچی یونیورسٹی کے حوالے سے وزیر اعلی کا اہم بیان سامنے آگیا ۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اعلی تعلیمی شعبے کے حوالے سے متعدد اہم اقدامات اٹھا رہی ہے یونیورسٹیز کے لیے خطیر فنڈز رکھے گئے ماضی میں ہائر ایجوکیشن کا شعبہ نظرانداز ہوتا رہا لیکن سندھ حکومت اس پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔ کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر خالد عراقی کی موجودگی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی نے مختلف سوالات پر کھل کر بات کی ۔ ان سے پوچھا گیا کہ ڈائریکٹر فنانس ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن پھر بھی کام کر رہے ہیں اور ملک کے معاشی حالات پر بھی سوال کیا گیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ پہلے معاشی حالات پر بات کر لیتے ہیں جہاں تک ڈائریکٹر فنانس کا معاملہ ہے یہ روز مرہ امور ہیں ان کو حل کرلیں گے ۔یو ں وزیراعلی سمندری جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس کے ریٹائرمنٹ کے باوجود کام جاری رکھنے کے معاملے اگر پوچھے گئے سوال کو گھما دیا جس سے یہ تاثر ملا کہ صوبائی حکومت ڈائریکٹر فنانس کو ہٹانے میں دلچسپی نہیں رکھتی بلکہ اس بات پر آمادہ ہے کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں ۔
وزیراعلی کی بات چیت سے ان حلقوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جو جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس کو عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں اور ان کے خلاف باقاعدہ مہم چلا چکے ہیں ایک لحاظ سے دیکھا جائے تو وزیراعلی سے ڈائریکٹر فنانس کے حوالے سے سوال پوچھنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن سوال پوچھے جانے کے بعد آنے والا جواب ڈائریکٹر فنانس کو کمزور کرنے کے بجائے ان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر گیا ۔
وزیر اعلی نے ایک سوال پر یہ بھی کہا کہ کس کو کہاں تعینات کرنا ہے اور کس کو نہیں یہ حکومت کی صوابدید ہے بہتر ہوگا کہ یہ کام حکومت کو ہی کرنے دیں
================================
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کراچی یونیورسٹی میں 24ویں اسلامک ورڈ اکیڈمی کی سائنٹیفک کانفرنس میں شرکت

کانفرنس کا انئقاد انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولوجی کل سائینسسز نے کیا ہے

کانفرنس کا ٹاپک ہے اسلامی دنیا میں سماج کی معاشی ترقی
=========================================
وزیراعلیٰ سندھ کی اسلامک ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز کی 24ویں افتتاحی کانفرنس میں شرکت

کانفرنس کا موضع ہے ’’او آئی سی ممالک میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے چیلنجز، وزیراعلیٰ سندھ

کانفرنس مٰں پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ترجمان

کانفرنس میں صدر ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عدنان بدران، سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان، کوآرڈینیٹر جنرل COMSTECH پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، چیئرمین حسین ابراہیم جمال فاؤنڈیشن جناب عزیز لطیف جمال، چیئرپرسن ڈاکٹر پنجوانی میموریل ٹرسٹ محترمہ نادرہ پنجوانی، IAS کے معززین سمیت غیر ملکی و مقامی مندوبین اور سفارت کار شامل ہیں، ترجمان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب

آئی اے ایس کی 24ویں کانفرنس کا افتتاح کرکے خوشی ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ

عالمی مرکز برائے کیمیائی اور حیاتیاتی سائنس ادارہ کسی تعارف کا محتاج نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

بین الاقوامی ایونٹ میں بڑی تعداد میں معززین کی شرکت دیکھ کر خوشی ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ

سماج کی بہتر تفہیم کیلئے سائنس اہم قدم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

مسلم ممالک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

غربت، غذائی عدم تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سائنس سے ہی ممکن ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

انسانی فلاح کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کا تعیں امت مسلمہ کی بڑھتی دلچسپی اور عزم کی نمائندگی کرتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سائنسی کانفرنس کا انعقاد صدر مملکت اور HRH شہزادہ حسن بن طلال کی سرپرستی میں ہونا خوش آئند ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ایک انجینئر کے ناطے میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں تحقیق کی اہمیت سے بخوبی واقف ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

دنیا کو غربت، موسمیاتی تبدیلی، غذائی قلت اور بڑھتی بیماریوں کے چیلنجز درپیش ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

سائنس اور ٹیکنالوجی سے ہم ان مسائل سے نمٹ سکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

ہمیں بہت سے مقامی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دیگر ممالک کے ساتھ شراکت داری کرنا ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

اس کانفرنس کا موضوع بروقت اور اہم اقدام ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سائنس اور ٹیکنالوجی کے کاروبار میں تحقیقی ادارے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
اچھی بات ہے ہمارے تحقیقی ادارے اپنی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز اس میں سے ایک ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی یہ ادارہ ہمارے نجی شعبے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیلئے ایک بہترین مثال ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ہمارے اس ادارے کو یونیسکو اور او آئی سی سنٹر آف ایکسی لینس کے ساتھ ڈبلیو ایچ او کے مرکز کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت نے ICCBS کو سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کیلئے مرکوز کیا ہے،

سندھ حکومت ICCBS کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تحقیقی مراکز کے قیام پر کام کرہی ہے،

صوبے کے لیبارٹریز کے انفرااسٹرکچر کو اپ گریڈ کے ساتھ صحت اور زراعت کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ سیرولوجی اور ڈی این اے فرانزک لیب کے قیام پربھی کام جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں کیمیکو بیکٹیریل لیب اور میڈیسن ریسرچ سینٹر کا قیام ترجیح میں شامل ہے، وزیراعلیٰ سندھ

یونیورسٹیوں کے تربیتی پلیٹ فارم کے قیام کیلئے ICCBS کے سائرن SIREN شعبے کا نافذ سندھ کی دیگر جامعات کو جوڑتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت نے ICCBS کے پانچ مراکز کو بطور سندھ ہیلتھ کیئر ریسرچ قیام کا اعلان کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کانفرنس میں بلانے کیلئے COMSTECH کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیراعلٰی سندھ

کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر اقبال چوہدری بہترین کام کررہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

صوبے میں یونیورسٹیوں اور تحقیقی مراکز کے تحفظ کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا یقین دلاتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ
====================