معذوری کوٹہ پر ڈی ایم سی ایسٹ میں بھرتیاں، سید شکیل احمد کے مثالی اقدام سے معذور افراد میں خوشی دوڑ گئ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ نے تقرری نامے تقسیم کئے

معذوری کوٹے پر ضلع شرقی میں مجموعی طور پر 19 بھرتیاں کی گئ ہیں

معذور افراد میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، انہیں استعمال کرنے کی ضرورت ہے، سید شکیل احمد

پڑھے لکھے معذور افراد جو باآسانی ڈیوٹیوں پر آسکتے ہیں ڈی ایم سی ایسٹ کی بہتری کیلئے کام کریں، سید شکیل احمد

صلاحیت کسی جسمانی معذوری کی محتاج نہیں ہے، سید شکیل احمد

کراچی ……. ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، سید شکیل احمد کی کاوشوں سے ڈی ایم سی ایسٹ میں معذور کوٹہ پر 19 افراد کو بھرتی کر لیا گیا ہے، اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں معذور ملازمین کو تقرر نامے دئیے گئے، اس موقع پر معذور افراد کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر سید شکیل احمد کو زبردست سراہا اور دعائیں دی گئیں.
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر سید شکیل احمد نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ یہ نیک کام ہمارے ہاتھوں سر انجام دیا گیا، معذور افراد میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں صرف انہیں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، پڑھے لکھے معذور افراد جو ڈیوٹیوں پر آسکتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ ڈی ایم سی ایسٹ کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں، صلاحیت کسی جسمانی معذوری کی محتاج نہیں ہوتی یہاں موجود افراد میں بھی مختلف نوعیت کی صلاحیتیں موجود ہیں جو مستقبل میں ڈی ایم سی ایسٹ کو فائدہ پہنچائیں گی انہوں نے معذوری کوٹے پر بھرتی کیلئے کوششیں کرنے والے افسران کی خدمات کع سراہا.
اس موقع پر فوکل پرسن امتیاز بھٹو، سپریٹینڈنگ انجنئیر مبین شیخ، ڈائریکٹر خورشید علی، توقیر عباس، ارشاد علی اور ایڈمن افسر محمد اصغر بھی موجود تھے.
======================