کے الیکٹرک کے دعووں پر لوگ کتنا بھروسہ کرتے ہیں ؟ کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے بجلی نظام کی بہتری کے لیے 474 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے پلان کا اعلان کیا ہے وہ لوگوں کی زندگی میں کیا تبدیلی لائے گا ؟

کے الیکٹرک کے دعووں پر لوگ کتنا بھروسہ کرتے ہیں ؟ کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے بجلی نظام کی بہتری کے لیے 474 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے پلان کا اعلان کیا ہے وہ لوگوں کی زندگی میں کیا تبدیلی لائے گا ؟

کے الیکٹرک اپنے ویژن ،2030 پر کام کر رہا ہے اس کے لئے 484 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا پلان بنایا گیا ہے جو نا صرف بجلی کے نظام میں بہتری لائے گا بلکہ لوگوں کی زندگی میں آسانی پیدا کرے گا کے الیکٹرک انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ کسٹمرز کی 30 فیصد گروتھ ہوگی رینیوایبل انرجی میں 30 فیصد اضافہ ہوگا اور بجلی جانے کے معاملے میں 30 فیصد کمی آئے گی ۔
دوسری طرف شہری کیا سوچ رہے ہیں کیا وہ الیکٹرک کے دعوے پر یقین کرنے کے لیے تیار ہیں کیا ان کے ماضی کے تجربات انہیں اس بات پر آمادہ کرتے ہیں کہ وہ کے الیکٹرک کی جانب سے دکھائے جانے والے مستقبل کے سہانے خوابوں پر یقین کر لیں ۔


اکثر شہری بتاتے ہیں کہ اب تک ان کے کے الیکٹرک کے ساتھ تجربہ زیادہ خوشگوار نہیں گزرے چاہے وہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ ہو یا اووربلنگ کا تنازعہ ہو ۔ بجلی کاٹ لینے کا معاملہ ہو یا کنیکشن ختم ہونے کے بعد بحالی کا مسئلہ ہو ۔ ہر معاملے میں صارفین کو مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے اور وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ دنیا بھر میں بجلی کمپنیاں منافع کماتی ہیں اور سسٹم اپ گریڈ رکھتی ہیں لیکن ہمارے یہاں کے الیکٹرک پور منافع کما رہی ہے لیکن سسٹم اپ گریڈ نہیں کر رہی ۔
جبکہ الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں اس سسٹم کو اپ گریڈ کرنے پر کافی کام ہوا ہے اور یہ مسلسل ہونے والا کام ہے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری اور کنڈا سسٹم کی بہتات ہے اس مسئلے سے بھی نمٹا جا رہا ہے ۔


آنے والے وقت نے بجلی چوری میں مزید کمی لائی جائے گی جس کا فائدہ ان صارفین کو ہوگا جو باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں ۔

=======================