‘وارث پنجاب دے’

امرتسر بھارت میں سکھوں کا پولیس اسٹیشن پر دھاوا ، گرو گرنتھ کے احترام میں پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ‘وارث پنجاب دے’ نامی تنظیم کے رہنما امرت پال سنگھ کے ساتھ آنے والے مشتعل سکھوں نے مقدس کتاب ‘گرو گرنتھ’ اُٹھا رکھی تھی جس کے احترام میں اُنہوں نے مسلح سکھوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔
=================

ایرانی ائیرو اسپیس یونٹ کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران اب بھی سلیمانی کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔
ایرانی جنرل نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایران اب امریکی بحری جہازوں کو 2 ہزار کلومیٹرز کے فاصلے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے۔
جنرل حاجی زادہ کا کہنا ہے کہ ہم نے یورپ کا خیال کرتے ہوئے دوہزار کلومیٹرز کی حد مقرر کی ہے اور امید کرتے ہے کہ اس احترام کے قابل یورپ خود کو ثابت کرے گا۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے 2020 میں بغداد میں ائیرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں قتل ہونے والے پاسداران انقلاب کے سربراہ قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔
========

ہالی ووڈ فلموں پر شمالی کوریا میںپابندی لگا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے محلوں میں متعدد اجلاس منعقد کیے گئے تاکہ والدین کو حکام کی جانب سے ان لوگوں کے خلاف عدم برداشت سے آگاہ کیا جا سکے
غیر ملکی فلمیں دیکھتے پکڑے گئے بچے کے والد کو 6 ماہ لیبر کیمپ بھیج دیا جائیگا، بچوں کو 5 سال تک سماجی خدمات انجام دینا ہوں گی
غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام دیکھتے ہوئے پکڑے جانے والے بچے کے والد کو چھ ماہ کی مدت کے لیے لیبر کیمپ میں بھیج دیا جائے گا اور ان کے بچوں کو پانچ سال کے لیے سماجی خدمات انجام دینے پر مجبور کیا جائے گا
اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق جو لوگ جنوبی کوریا کی ثقافت کے مطابق بات کرتے، ناچتے یا گاتے پکڑے جائیں گے، انہیں چھ ماہ کے لیے کیمپوں میں کام کرنے کی سزا بھی دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق پیانگ یانگ کے حکام نے والدین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کو ریاست کے سوشلسٹ نظریات کے مطابق تعلیم دیں۔
========================