وزیراعظم شہبازشریف کی بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکے کی مذمت-زیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو دکھ اور افسوس کا اظہار


==========================

وزیراعظم شہبازشریف کی بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکے کی مذمت

وزیراعظم کا قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار، اہل خانہ سے ہمدردی

وزیراعظم نے وزیراعلی اور آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم کی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

دہشت گرد سزا سے بچ نہیں سکیں گے

ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے

وزیراعظم کا جاں بحق افراد کی مغفرت، اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا
=========================

کوئٹہ۔ 25 فروری ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار میں پولیس موبائل گاڑی پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ڈرائیور کی شہادت اور دو اہلکاروں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس واقعہ کی مذمت کی ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے بلوچستان کی عوام اپنی سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے وزیراعلیٰ نے شہید ڈرائیور کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے علاقے کی فول پروف سیکورٹی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور ایسے دہشت گردانہ واقعات کا سدباب کیا جائے
========================

بارکھان۔ رکھنی شہر میں بم دھماکہ چار افراد جاں بحق 16 زخمی ہوگئے ۔ پولیس

بارکھان ۔ دھماکہ بازار کے درمیان ہوا۔زخمی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس
========================
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی رکنی میں دھماکہ کی مذمّت

وزیر داخلہ کی واقعہ کی رپورٹ طلب

وزیر داخلہ نےافسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر داخلہ کا شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی

شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لے صبر جمیل کی دعا

بلوچستان میں عوام ، فورسز اور پولیس کی بے پناہ قربانیوں کے بعد امن بحال ہوا، وزیر داخلہ

کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیر داخلہ

دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہے، وزیر داخلہ

اتحاد اور اتفاق سےدشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ وزیر داخلہ

میر ضیاء اللہ کا رکنی دھماکے میں شہداء کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی
=====================
کراچی ( فروری 25 )

٭ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی بارکھان بلوچستان میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت
٭ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
=======================