ایڈیشنل سیشن جج غربی نے کیماڑی علی محمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے اموات کے مقدمے میں ملزم خیر محمد کی ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج غربی نے کیماڑی علی محمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے اموات کے مقدمے میں گرفتار ملزم خیر محمد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ضمانت منطور کرتے ہوئے ملزم کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ مقدمے میں نامزد ملزمان شاہد حسین اور سعید خان بھی عبوری ضمانت پر ہیں۔ واقعہ کے خلاف پولیس نے 9 دیگر مقدمات بھی درج کیے ہیں۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان بغیر احتیاطی تدابیر کے پلاسٹ ری سائیکلنگ کی فیکٹریاں چلاتے ہیں۔ فیکٹریوں سے مضر صحت دھواں خارج ہونے سے گاؤں والے لوگ بیمار ہوئے۔ مضر صحت دھواں اور زہریلی گیس کے اخراج سے اموات ہوئی۔
======================