سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی کے پرسنل سیکرٹری محمد خان بھٹی اور دیگر کی بازیابی سے متعلق درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے ربورو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی کے پرسنل سیکرٹری محمد خان بھٹی اور دیگر کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار وکیل نے محمد خان بھٹی اور ساتھیوں کی بازیابی سے

متعلق درخواست واپس لے لی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔ محمد خان بھٹی کی بازیابی کے لیے داماد نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ محمد خان بھٹی 6 فروری سے مٹیاری کے پاس سے غائب ہوئے۔
=====