الکبابب الافغانی ریسٹورنٹ کی دبئی میں نویں برانچ کا افتتاح

دبئی (رپورٹ: اعجاز کھوکھر) دبئی کے المعروف فوڈ چین الکبابب الافغانی ریسٹورنٹ کی نویں برانچ کا افتتاح یہاں دبئی میں ہوا، افتتاحی تقریب میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریسٹورنٹ کے مالک آفتاب خان، راز خان، ارشد خان اور رافع خان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
ہوٹل مالک آفتاب خان اور دیگر نے ربن کاٹ کر ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا اور ریسٹورنٹ کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی. مہمانوں کی تواضع مٹھائیوں اور مزیدار افغانی کھانوں سے کی گئی-
تقریب کے مہمان خصوصی عثمان اعظم خان نے آفتاب خان اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
افتتاحی تقریب میں دیگر کے علاوہ ٹک ٹاکر بشارت خان ،یاسمین اختر ، اسلم سرکانی نے بھی بھی شرکت کی

اور آفتاب خان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا کی کئی شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی.
===================