پاکستان کوکسی منی بجٹ۔نہ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ضرورت نہیں ۔ 10 ارب ڈالر کا انتظام کیا جا سکتا ہے ۔محمد ہارون حسن فتہ

کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان کو اللہ کریم نےبےپناہ وسائل سے نوازا ہے مگر پاکستان کے نااہل حکمرانوں نے ایک ایک ارب ڈالر کے لئیے آئی ایم ایف کے سامنےگٹھنے ٹیک دیئے ہیں سابق وزیراعظم عمران خان ۔بیورو کریسی سیاسی اور اسٹیبلشمنٹ اشرافیہ نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ہے اسحاق ڈار کے موجودہ حالات میں کچھ نہیں کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف ماہر معیشت اور پالیسی میکر” محمد ہارون حسن فتہ” نے خصوصی نے ایک انٹرویو میں کیا محمد ہارون حسن فتہ نے کپا کہ پاکستان کوکسی منی بجٹ۔نہ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ضرورت نہیں تھی ۔ہمارے نااہل حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے 6 ارب ڈالر کے عوض پاکستانی عوام کے لئے عذاب بنا دیا ہے ۔محمد ہارون حسن فتہ نے

مذید کہا کہ پاکستان کے لئے 5 سے 10 ارب ڈالر کا انتظام کیا جا سکتا ہے ہے جس سے ملکی معیشت کو بہتری کی جانب لایا جا سکتا ہے انھوں نے مزید کہا 3 سال سے 5 سال کے اندر ملکی معیشت کو خود کفالت کی جانب لایا جا سکتا ہے ۔ محمد ہارون حسن فتہ نے مذید کہا کہ پاکستان میں عوام دو وقت کی روٹی کے حصول میں الجھا دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اسٹیبلشمنٹ سیاسی اشرافیہ اور بیورو کریسی کو ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے فوری طور پر پالیسی سازی اور اس پر عمل درآمد کرانا ہو گا
=====================