امیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص حافظ سلمان خالد نے میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں ہونے تعلیمی نتائج میں عدم شفافیت پر طلبہ والدین میں پائی جانے بے چینی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیسوں اور سفارش کی بنیاد پر امتحانی نتائج میں ردوبدل میرٹ کا قتل عام ہے

میرپورخاص == تحسین احمد خان ===امیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص حافظ سلمان خالد نے میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں ہونے تعلیمی نتائج میں عدم شفافیت پر طلبہ والدین میں پائی جانے بے چینی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیسوں اور سفارش کی بنیاد پر امتحانی نتائج میں ردوبدل میرٹ کا قتل عام ہے ۔میرپورخاص ایجوکیشن بورڈ ڈویژن بھر کے ہزاروں طلبہ وطالبات کے مستقبل کو تاریک کرنے کا گھناؤنا کھیل بند کرے ۔ کرپشن ،نااہلی اور بدانتظامی نے سندھ کے ہر محمکہ کو کھوکھلا کردیا ہے.طلبہ کو دی گئی مارک شیٹس کو ایک ہفتے بعد میں کی جانے والی ردوبدل اور من پسند نتائج کیلئے کھلے عام ریٹس نے ذہین طلبہ و والدین ذہنی طور اذیت اور تکلیف صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔ گذشتہ دنوں ہائر میڈیکل ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے میرپورخاص بورڈ کی نتائج میں طلبہ کے ساتھ کی جانے والی کھلواڑ سے پردہ چاک کیا ہے ۔سیاسی وابستگی کی بناء پر کی جانے والی بھرتیوں نے تعلیمی معیار کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔اعلی سطحی آزادانہ با اختیار کمیٹی بناکر شفاف تحقیقات کی جائیں ۔طلبہ کا مستقبل غیر محفوظ بنادیا گیا ۔طلبہ اور قوم کے مستقبل سے کھیلنے والے تعلیم دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔تعلیم جیسے حساس و اہم ترین شعبے میں انتہائی باصلاحیت اور اہل افسران کا تقرر ہی ملک و قوم کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے*